بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں بدھ کی شب والد اور بھائی سمیت قتل ہونے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کی تدفین کردی گئی ہے۔ حملے کی ذمہ داری ایک غیر معروف عسکری تنظیم 'دی ریزسٹنس فرنٹ' نے قبول کی ہے۔ لیکن بھارتی حکام نے کہا ہے کہ حملے میں لشکرِ طیبہ کا ہاتھ ہے۔