بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں اکتوبر کے آخر اور نومبر کے آغاز میں زعفران کے پھول چُننے کا موسم شروع ہوتا ہے۔ زعفران کے پھولوں کو دیکھنے کے لیے سب سے پسندیدہ مقام پانپور قصبہ ہے جو دارالحکومت سرینگر سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس قصبے کو کشمیر کا 'زعفران ٹاؤن' بھی کہا جاتا ہے۔ کشمیر میں زعفران روایتی طور پر کاشت کی جاتی ہے جس کے لیے 14 ہزار ایکڑ زمین مختص ہے۔ بھارت بھر میں زعفران کی سالانہ پیداوار تقریباً 16 ہزار کلو گرام ہے جس کا 75 فی صد حصہ کشمیر میں کاشت ہوتا ہے۔
بھارتی کشمیر میں زعفران کے پھول چننے کا موسم

5
بھارت میں بعض مذاہب کے پیروکار اسے عبادات میں بھی استعمال کرتے ہیں۔

6
کشمیر میں رواں بر وقت بارش سے زعفران کی پیداوار گزشتہ برس سے کئی گنا زیادہ ہوئی ہے۔

7
زعفران کے پھول چننے کے لیے خواتین، مرد اور بچے یعنی خاندان کے سب ہی افراد کھیتوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔

8
زعفران کو کھانے پکانے کے دوران ذائقہ بڑھانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق گوشت کے سالن میں اسے ڈالنے سے ذائقہ اچھا ہو جاتا ہے۔