رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

00:58 1.3.2022

یوکرین روس بات چیت کا پہلا دور ختم، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

بیلاروس کی سرحد پر پیر کے روز یوکرین اور روس کے درمیان ابتدائی بات چیت میں کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوئی۔ دونوں فریقوں نے کہا ہے کہ وہ امن بات چیت کے ایک اور مرحلے پر متفق ہو گئے گے ہیں۔ پہلے مرحکے کے مذاکرات کے دوران یوکرین کے وفد نے فوری جنگ بندی اور روسی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا۔

بیلا روس کی سرحد پر یوکرین اور روسی وفود کے درمیان بات چیت، 28 فروری 2022
بیلا روس کی سرحد پر یوکرین اور روسی وفود کے درمیان بات چیت، 28 فروری 2022

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر ایک فوٹو شائع کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ یورپی یونین کی رکنیت کی ایک درخواست پر دستخط کر رہے ہیں، جو زیادہ تر ایک علامتی عمل ہے، جسے حقیقت بننے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر کا یہ اقدام روسی صدر ولادی میر پوٹن کو یقیناً اچھا نہیں لگے گا، جو طویل عرصے سے یہ الزام لگاتے آ رہے ہیں کہ مغربی ممالک یوکرین کو اپنے دائرے اختیار میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

زیلنسکی کے ایک چوٹی کے مشیر، میخائل پوڈولک نے بتایا ہے کہ یوکرین اور بیلا روس کی سرحد پر ہونے والے مذاکرات جنگ بندی کے امکان پر مرکوز رہے اور یہ کہ مستقبل قریب میں دوبارہ بات چیت ہو گی۔

پوٹن کے ایک اعلیٰ مشیر اور روسی وفد کے سربراہ، ولادی میر میڈنسکی نے بتایا ہے کہ گفت و شنید پانچ گھنٹے تک جاری رہی اور یہ کہ ایلچیوں نے چند یکساں نکتے تلاش کیے ہیں جن پر یکساں موقف کی راہ نکل سکتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ دنوں کے دوران بات چیت جاری رکھی جائے گی۔

01:08 1.3.2022

روسی فوجی ہتھیار ڈال کر 50 لاکھ روبلز معاوضہ قبول کریں، یوکرین

وائس آف امریکہ کے نمائندے جیف سیلڈن نے اپنی ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ یوکرین نے روسی فوجیوں کو ایک موقع دیتے ہوئے کہا ہے، وہ یا تو موت قبول کر لیں یا اگر وہ رضاکارانہ ہتھیار ڈال دیں تو عام معافی یا پھر معاوضے میں 50 لاکھ ریوبلز۔

01:21 1.3.2022

جنگ میں عام شہریوں کا جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے

ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی نے پیر کو کیف میں لڑائی کے بعد کی ایک چھوٹا ویڈیو کلپ پوسٹ کیا ہے۔ جس میں گولیوں کی بوچھاڑ میں آنے والے ایک بس کو دکھایا گیا ہے۔

اس کلپ میں خاکستر ہونے والی موٹر گاڑیاں اور سٹرک پر بکھری ہوئی نعشیں دکھائی دی رہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ لڑائی پچھلے رات ہوئی اس وقت ہوئی تھی جب روسی فوج کا ایک قافلہ سیریٹس میٹرو اسٹیشن کے قریب دیکھا گیا تھا۔ یہ جگہ یوکرین کے صدارتی دفتر سے سات اعشاریہ سات کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

01:24 1.3.2022

وائس آف امریکہ کے اسٹیو ہرمن نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ٹوئٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ روسی حکومت کی سے وابستہ تمام ویب سائٹس کی جانب سے جاری کی گئی ٹوئیٹس کو 'لیبل' کیا جائے گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG