رسائی کے لنکس

فلپائن: متاثرین تک امداد کی فراہمی، مشکلات برقرار


فلپائن کے صدر نے اتوار کے روز ٹاکلوبان کا دورہ کیا اور متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے لیے امداد پہنچانے کا معقول انتظام کیا جا رہا ہے۔

فلپائن میں تباہی مچانے والے طاقتور ترین سمندری طوفان ’ہائیان‘ کو گزرنے کے نو روز بعد امدادی کارکن بعض دورافتادہ متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں مگر ابھی بھی اس ضمن میں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

فلپائن کی حکومت نے اب تک 3,600 اموات کی تصدیق کی ہے۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ فلپائن کے وسطی صوبوں میں جہاں طوفان نے سب سے زیادہ تباہی مچائی تھی اور جہاں متاثرین کی ایک بڑی تعداد خوراک و پانی کی منتظر ہے، وہاں پر بڑے پیمانے پر امدادی کارکنوں کی متاثرین تک رسائی ممکن ہو گئی ہے۔

اتوار کے روز حکومت کے مطابق انہوں نے خوراک و پانی کے تقریباً 115,000 پیکٹ متاثرین تک پہنچائے تھے۔ جمعے کے روز متاثرین تک خوراک کے پیکٹ پہنچنے کی تعداد 45,000 تھی۔

خوراک کے ان پیکٹوں میں چاول، ڈبے میں بند خوراک موجود ہے۔

ٹاکلوبان شہر کی آبادی 220,000 کے قریب ہے اور یہاں سے سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اس شہر میں متاثرین کو خوراک کی فراہمی اس لیے مشکل ہو گئی کیونکہ سڑکوں پر موجود ملبے کی وجہ سے یہاں پر خوراک و پانی کے ٹرک نہیں آ پا رہے تھے۔

فلپائن کے صدر نے اتوار کے روز ٹاکلوبان کا دورہ کیا اور متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے لیے امداد پہنچانے کا معقول انتظام کیا جا رہا ہے۔

فلپائن کی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق تقریباً چالیس لاکھ افراد ہائیان طوفان کے باعث بے گھر ہو گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG