رسائی کے لنکس

کرونا وائرس سے اموات کم ہونے لگیں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 30 لاکھ اور امریکہ میں 10 لاکھ تک پہنچ گئی ہے لیکن اب اموات کی تعداد میں کمی آنے لگی ہے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق 210 ملکوں اور خود مختار علاقوں میں پیر کو کرونا وائرس کیسز 30 لاکھ 50 ہزار اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔

24 گھنٹوں کے دوران فرانس میں 437، برطانیہ میں 360، اٹلی میں 333، اسپین میں 331، برازیل میں 272، کینیڈا میں 142 اور بیلجیم میں 113 مریض چل بسے۔ ایران میں یہ تعداد 96، ترکی میں 95، ایکویڈور میں 87، سویڈن میں 80، جرمنی میں 74، بھارت میں 58 اور سوئزرلینڈ میں 55 اور پرو میں 54 تھی۔

اٹلی میں ہلاکتوں کی کل تعداد 26977، اسپین میں 23521، فرانس میں 23293، برطانیہ میں 21092، بیلجیم میں 7207، جرمنی میں 6050، ایران میں 5806، چین میں 4633، برازیل میں 4543 اور نیدرلینڈز میں 4518 ہو چکی ہے۔

امریکہ میں پیر کی سہہ پہر تک 1114 اموات ہوئی تھیں جس کے بعد کل تعداد ساڑھے 56 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔ ملک میں 56 لاکھ سے زیادہ شہریوں کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں جن میں 10 لاکھ مثبت آئے ہیں۔

امریکہ کی 10 ریاستوں میں ایک ہزار سے زیادہ مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ نیویارک میں 22612، نیوجرسی میں 6044، مشی گن میں 3407، میساچوسیٹس میں 3003، الی نوئے میں 1983، کنیٹی کٹ میں 1924، پینسلوانیا میں 1860، لوزیانا میں 1740، کیلی فورنیا میں 1725 اور فلوریڈا میں 1088 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ جارجیا، میری لینڈ اور انڈیانا میں یہ تعداد 900 سے زیادہ ہے۔

امریکہ کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ کیسز اسپین میں سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار ہے۔ اٹلی میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 99 ہزار، فرانس میں ایک لاکھ 65 ہزار، جرمنی میں ایک لاکھ 58 ہزار، برطانیہ میں ایک لاکھ 57 ہزار، ترکی میں ایک لاکھ 12 ہزار، ایران میں 91 ہزار، روس میں 87 ہزار اور چین میں 82 ہزار ہے۔

صحت عامہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کھولنے سے پہلے تمام ملکوں کے لیے زیادہ سے زیادہ شہریوں کے ٹیسٹ کرنا ضروری ہیں۔ چھ ملک 10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کر چکے ہیں۔ ان میں امریکہ کے بعد سب سے زیادہ روس میں 30 لاکھ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جرمنی میں 20 لاکھ، اٹلی میں 17 لاکھ، اسپین میں 13 لاکھ اور متحدہ عرب امارات میں 10 لاکھ ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 9 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کر لیے گئے ہیں۔

اب تک کرونا وائرس میں مبتلا 9 لاکھ 15 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ان میں امریکہ کے ایک لاکھ 37 ہزار، اسپین کے ایک لاکھ 20 ہزار، جرمنی کے ایک لاکھ 14 ہزار، چین کے 77 ہزار، ایران کے 70 ہزار، اٹلی کے 66 ہزار، فرانس کے 45 ہزار، ترکی کے 33 ہزار اور برازیل کے 30 ہزار شہری شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG