رسائی کے لنکس

کراچی بارش کی لپیٹ میں، معمولات زندگی بری طرح متاثر


فائل فوٹو
فائل فوٹو

شہر میں جمعہ کو بارش کا سلسلہ شروع ہو ا جو وقفہ وقفہ سے ہفتے کو بھی جاری  رہا اس دوران شہر میں دو مختلف علاقوں میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں گزشتہ روز سے ہونے والے بارش کے باعث شہر میں کئی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے اور ٹریفک کی آمدو رفت بری طرح متاثر ہوئی ہے

کراچی شہر میں جمعہ کو بارش کا سلسلہ شروع ہو ا جو وقفہ وقفہ سے ہفتے کو بھی جاری رہا اس دوران شہر میں دو مختلف علاقوں میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

بارش کی وجہ سے شہر کی کئی سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا اور ٹریفک کی آمدورفت اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔

ہفتہ کو مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی تو بحال کر دی گئی لیکن اب بھی کئی علاقے اس سے محروم ہیں۔

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث چار سو کے لگ بھگ فیڈرز ٹرپ کر گئے تھے جن کی بحالی کا کام بتدریج جاری ہے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG