رسائی کے لنکس

ملکہ برطانیہ کسی بھی شاہی خاندان کی معمر سربراہ


سعودی فرماں روا کی وفات کے بعد ملکہ برطانیہ جن کی عمر 88 سال ہے ،کسی بھی شاہی خاندان کی سب سے معمر سربراہ ہیں۔

سعودی عرب کے سابق فرماں روا شاہ عبدا للہ کی وفات کے بعد اب ملکہ برطانیہ الزیبتھ دوئم دنیا کے کسی بھی شاہی خاندان کی معمر ترین سربراہ کہلائیں گی۔

شاہ عبد اللہ کا انتقال 91 برس کی عمر میں ہوا ہے۔ وہ نو برس تک سعودی فرماں روا رہے ہیں۔ ملکہ برطانیہ جن کی عمر 88 سال ہے ،کسی بھی شاہی خاندان کی سب سے معمر سربراہ بن گئی ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق، کوئین الزیبتھ 21 اپریل 1926 کو پیدا ہوئیں ان کی عمر اس وقت 88 برس اور 277 دن ہے۔ انھوں نے 25 برس کی عمر میں مملکت برطانیہ کی سربراہ کی حیثیت سے اقتدار سنبھالا تھا۔

دنیا پر طویل مدت تک حکمرانی کرنے والے فرماں روا تھائی لینڈ کے بادشاہ راما نائن ہیں جن کی اقتدار کی مدت 68 برسوں پر محیط ہے جب کہ کوئین الزیبتھ کا دور اقتدار 63 برس سے کم ہے ۔

سابق سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ شاہی خاندان کے سب سے معمر ترین فرماں روا تھے جن کے بعد ان کے سوتیلے بھائی 79 سالہ سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے بادشاہ بنے ہیں۔

شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے عمر رسیدہ بادشاہوں کی فہرست میں دوسرے معمر ترین بادشاہ ملائشیا کے کنگ عبدل الحلیم کیدح ہیں جن کی عمر اس وقت لگ بھگ 87 برس ہے۔

شاہی خاندانوں کے تیسرے عمر رسیدہ سربراہ کنگ راما نائن آف تھائی لینڈ ہیں۔

دنیا کے چوتھے معمر بادشاہ کویت کے فرماں روا صباح الاحمد الجابر الصابح ہیں جن کی عمر 85 سال 221 دن ہے ۔

جبکہ متحدہ عرب امارات کے بادشاہ حمید بن راشد النعمانی عجمان ہیں اس وقت دنیا کے پانچویں معمر ترین سلطان ہیں جن کی اس وقت عمر 84 سال ہے۔

XS
SM
MD
LG