رسائی کے لنکس

قطر ایئر ویز نے چار جیٹ طیاروں کا آرڈر منسوخ کر دیا


ائیر بس کمپنی کے چیف ایکزیکٹو لوئیس گیلوئس طیارے کے A350 ماڈل کے ساتھ ۔ فائل فوٹو
ائیر بس کمپنی کے چیف ایکزیکٹو لوئیس گیلوئس طیارے کے A350 ماڈل کے ساتھ ۔ فائل فوٹو

قطر کی جانب سے آرڈر کی منسوخی کا مطلب یہ ہے کہ اسے ایک ایسے وقت میں 283 نشستوں والے ان جیٹ طیاروں کے لیے نئے خریدار تلاش کرنا ہوں گے جب بڑے طیاروں کی مانگ کم پڑ رہی ہے۔

قطر ایئر ویز نے چار اے 350 ائیر بس طیاروں کی خريد کا آرڈر منسوخ کر دیا ہے۔

ائیر بس نے جمعرات کے روز کہا ہے آرڈر منسوخی کی وجہ طیاروں کی فراہمی میں تاخیر تھی۔

طیارہ ساز کمپنی کے لیے اب یہ مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے کہ وہ ان طیاروں کا کیا کرے جن کی مالیت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ہے۔

یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئر بس اور امریکی کمپنی بوئنگ میں سخت مسابقت ہے۔ آرڈر منسوخ ہونے کی وجہ سے ایئر بس کو مسابقت کی اس دوڑ میں مزید مشکل پیش آ سکتی ہے۔

قطر کی جانب سے آرڈر کی منسوخی کا مطلب یہ ہے کہ اسے ایک ایسے وقت میں 283 نشستوں والے ان جیٹ طیاروں کے لیے نئے خریدار تلاش کرنا ہوں گے جب بڑے طیاروں کی مانگ کم پڑ رہی ہے۔ اور ان کے اندرونی ڈیزائن میں کسی نئی مطلوبہ تبدیلی کے لیے مزید 6 سے 8 کروڑ ڈالر صرف کرنا پڑیں گے۔

آرڈر کی منسوخی کی وجہ فراہمی میں تاخیر اور کیبن میں نصب آلات کے معیار سے منسلک مسائل تھے۔ اور دوسرا یہ کہ قطر ایئر ویز خلیجی اور عرب ملکوں کے ساتھ سفارتی کشیدگی اور معاشی ناکہ بندی کی وجہ سے پیدا ہونے والا بحران کے دوسرے مہینے میں داخل ہوگیا ہے۔ اس بحران کے باعث قطر ایئر ویز کو اپنے کئی روٹ منسوخ کرنے پڑے ہیں۔

قطر ایئر ویز نے سربراہ اکبر البکر نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے ایئر بس سے کہا تھا کہ ہمیں فوری طور پر طیارے فراہم کرے۔ تاخیر اس کی جانب سے ہو ئی ہے۔

ائیر بس کمپنی کے ترجمان نے آرڈر کی منسوخی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ طیاروں کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ سامان کے حصول کے مسائل ہیں ۔ لیکن اس کا کہنا تھا کہ یہ طیارے کسی اور خریدار کو دے دیے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG