|
ویب ڈیسک–بھارتی باکس آفس پر ان دنوں ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور بلاک بسٹر ساؤتھ فلم پُشپا کے سیکیوئل کا راج ہے۔
'پشپا 2' پانچ دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنی تھی جو اب بھی شان دار بزنس کر رہی ہے۔
بھارتی اخبار 'دی انڈین ایکسپریس' کے مطابق 'پشپا 2' جلد سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلمیں 'کے جی ایف 2' اور 'آر آر آر' کا ریکارڈ توڑنے والی ہے۔
'پشپا 2' نے ریلیز کے آٹھویں روز بھارت سے لگ بھگ 38 کروڑ کا بزنس کیا ہے جس کے بعد بھارت سے اس کی مجموعی کمائی 726 کروڑ پر پہنچ گئی ہے۔
'پُشپا 2' تیلگو، تمل، ملایالم، ہندی اور بنگالی سمیت چھ زبانوں میں ریلیز کی گئی ہے۔
'پُشپا 2: دی رول' کی ہدایات سو کمار نے دی ہیں جب کہ اس میں سپر اسٹار الو ارجن اور ان کے ساتھ رشمیکا مندنا نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
فلم کی کہانی پشپا راج کے گرد گھومتی ہے جس میں اسمگلنگ اور طاقت کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔
'پُشپا: دی رائز' 2021 میں ریلیز ہوئی تھی اس میں بھی الو ارجن اور رشمیکا مندنا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
فورم