رسائی کے لنکس

رکن پنجاب اسمبلی رانا جمیل اغوا


香港“天安门母亲运动”悼念六四难属蒋培坤教授(美国之音海彦拍摄 )
香港“天安门母亲运动”悼念六四难属蒋培坤教授(美国之音海彦拍摄 )

پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد جا رہے تھے کہ انھیں پنڈی بھٹیاں کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب سے ہفتہ کو حکمران جماعت کے ایک صوبائی قانون ساز کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔

پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی رانا جمیل حسن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد جا رہے تھے کہ انھیں پنڈی بھٹیاں کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا۔

مغوی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے ان کی رہائی کے بدلے پانچ کروڑ روپے تاوان دینے کا مطالبہ کیا ہے اور رقم کی ادائیگی کے لیے دو دن کا وقت دیا۔

پولیس نے اس واقعے کے بعد سے کارروائی شروع کردی لیکن تاحال نہ تو مغوی قانون ساز سے متعلق کوئی اطلاع موصول ہو سکی ہے اور نہ انھیں اغوا کرنے والے فرد یا گروہ کا پتا چل سکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کے وقت رانا جمیل حسن کے ساتھ ان کی سکیورٹی موجود نہیں تھی۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں حالیہ مہینوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جب کہ اس سے قبل بھی کئی اہم شخصیات کو اغوا کیا جا چکا ہے۔

پنجاب کے مقتول گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے کے علاوہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کو اغوا ہوئے بھی سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے جب کہ اتنا ہی عرصہ پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر اجمل خان کے اغوا کو بھی ہو چکا ہے۔
XS
SM
MD
LG