عراق میں خراب معاشی صورتِ حال، کرپشن اور بے روزگاری کے خلاف جاری احتجاج کے دوران اتوار کو سیکڑوں افراد نے کربلا میں احتجاج کیا۔ اس دوران کچھ مشتعل مظاہرین نے ایرانی قونصل خانے پر بھی حملہ کر دیا اور عمارت سے ایران کا پرچم اتار دیا۔
عراق میں مظاہرین کا ایرانی قونصل خانے پر دھاوا

5
قونصل خانے پر حملہ کرنے والے مظاہرین کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کم از کم تین افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

6
عراق میں حکومت مخالف احتجاج کا آغاز گزشتہ ماہ ہوا تھا۔ مظاہرین عراقی حکومت کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک ایران اور اس کے حمایت یافتہ عراقی ملیشیاؤں کے خلاف بھی غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

7
عراقی وزیرِ اعظم عادل عبد المہدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق میں بدامنی اور انتشار سے معیشت کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے۔

8
احتجاج کے باعث عراق کی سب سے اہم بندرگاہ 'ام قصر' پر بدھ سے مکمل طور پر سرگرمیاں رک چکی ہیں۔ تیل کے ذخائر سے مالا مال شہر بصرہ کے قریب واقع اس بندر گاہ سے مختلف اجناس کی درآمد اور برآمد ہوتی ہے۔