عراق میں خراب معاشی صورتِ حال، کرپشن اور بے روزگاری کے خلاف جاری احتجاج کے دوران اتوار کو سیکڑوں افراد نے کربلا میں احتجاج کیا۔ اس دوران کچھ مشتعل مظاہرین نے ایرانی قونصل خانے پر بھی حملہ کر دیا اور عمارت سے ایران کا پرچم اتار دیا۔
عراق میں مظاہرین کا ایرانی قونصل خانے پر دھاوا

1
عراق میں جاری احتجاج کی لہر کے دوران مظاہرین نے کربلا میں واقع ایران کے قونصل خانے پر حملہ کیا اور قونصل خانے سے ایران کا پرچم بھی اتار دیا۔

2
امریکی خبر رساں ادارے 'اے پی' کے مطابق کربلا میں مظاہرین حفاظتی بیریئر ہٹا کر قونصل خانے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

3
سیکیورٹی فورسز نے ہوائی فائرنگ کر کے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی جس کے بعد مظاہرین کی جانب سے اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

4
مظاہرین قونصل خانے کے باہر سے اس کے احاطے میں آگ کے گولے اور پتھر پھینکتے رہے جب کہ انہوں نے قونصل خانے کی دیوار پر عراق کا پرچم بھی لگا دیا۔