بھارت کے مختلف شہروں میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور 'نیشنل رجسٹر آف سٹیزن' (این آر سی) کے خلاف احتجاج مسلسل پانچویں روز جاری ہے۔ مظاہروں کے دوران مزید تین افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد نو ہو گئی ہے جب کہ سیکڑوں لوگ گرفتار کیے گئے ہیں۔ جمعے کو اس سلسلے میں دہلی کی جامع مسجد میں بھی مظاہرین جمع ہوئے اور متنازع قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
متنازع شہریت بِل: دہلی کی جامع مسجد مظاہروں کا گڑھ بن گئی

5
نئی دہلی کی انتظامیہ نے 12 تھانوں کی حدود میں سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔ جس کے بعد دو یا دو سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پولیس کو اُنہیں گرفتار کرنے کا حکم ہے۔

6
شہریت قانون کے خلاف احتجاج کا دائرہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے حلقہ انتخاب گجرات سمیت دیگر شہروں تک پھیل چکا ہے۔

7
بھارتی پارلیمان نے حال ہی میں شہریت قانون بل منظور کیا ہے۔ جس کے تحت بھارت کے پڑوسی ملک پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے وہ شہری جو مسلمان نہیں اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہیں بھارت میں شہریت دی جا سکتی ہے۔

8
بھارت کے مخلتف شہروں میں پولیس اب تک 1200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر چکی ہے۔