واشنگٹن —
مشرقی یوکرین کے شہر لوہانسک میں منگل کے روز تقریباً 3 ہزار رُوس نواز مظاہرین نے ایک اور اہم سرکاری عمارت پر دھاوا بول دیا۔
مشرقی یوکرین میں لوہانسک میں واقع یہ عمارت مقامی حکومتی انتظامیہ کی ملکیت ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے تقریباً 20 کے قریب اسلحہ بردار نوجوانوں کو عمارت کے شیشے توڑ کر اندر گھستے ہوئے دیکھا۔
واضح رہے کہ اس عمارت پر پولیس کا کوئی پہرہ نہیں تھا اور نہ ہی حملے کے وقت پولیس کی جانب سے اس عمارت کی حفاظت کی جا رہی تھی۔
مشرقی یوکرین میں واقع لوہانسک شہر روسی سرحد کے قریب ہے۔
لوہانسک شہر کی آبادی 46 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔
لوہانسک شہر میں مقامی سیکورٹی سروس کی عمارت پر روس نواز جنگجو تین ہفتے پہلے ہی قبضہ کر چکے ہیں۔