رسائی کے لنکس

پاپائے روم پیر سے برازیل کا دورہ کریں گے


دورے کے پروگرام میں مقامی اور قومی راہنماؤں سے ملاقاتیں اور جمعرات کو نوجوانوں کے عالمی دِن کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت شامل ہے

پوپ فرینسس پیر کے روز برازیل کے ہفتہ بھر کے دورے کا آغاز کرنے والے ہیں، جو دنیا کا سب سے بڑا کیتھولک ملک ہے، جسے حالیہ ہفتوں کے دوران حکومت مخالف احتجاجوں کے بھونچال کا سامنا ہے۔

نئے پوپ کی خوشی منانے کے لیے توقع ہے کے دس لاکھ سے زائد کیتھولک نوجوان ریو ڈی جونیئرو کا رُخ کریں گے۔

دورے کے پروگرام میں مقامی اور قومی راہنماؤں سے ملاقاتیں اور جمعرات کو نوجوانوں کے عالمی دِن کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت شامل ہے۔


پاپائے روم کے دورے کے پروگرام میں ریو کے جیل میں کمسن قیدیوں کے ملاقات، اور غریبوں کی بستیوں کا دورہ شامل ہے، جنھیں پولیس اور برازیل کی فوج کی مدد سے اِسی سال منشیات کے اسمگلروں سے خالی کرایا گیا ہے۔

رایو میں ہی، وہ اسپتال کے ایک حصے کا افتتاح کریں گے، جہاں منشیات کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا، اور ’اَوور لیڈی آف اپراسیڈا‘ کی عبادگاہ، جو برازیل کی سرپرست سینٹ ہیں، میں دعا کرائیں گے۔

برازیل کے صدر، دِلما روسیف ارجنٹینا کے سابق کارڈنل، جیورج برگوگلیو کا خیر مقدم کریں گے، جو اس سال کے آغاز پر پاپائے روم منتخب ہوئے۔
XS
SM
MD
LG