رسائی کے لنکس

تاریخی دورے پر پوپ فرینسس کی مصر آمد


قاہرہ، الاظہر
قاہرہ، الاظہر

مصر میں کیتھولک اسقف اعظم مصر کے مذہبی اور سیاسی قائدین کے ساتھ اہم علامتی ملاقاتیں کریں گے؛ وہ الاظہر میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی امن اجلاس میں شرکت کریں گے، جو دنیا بھر میں سُنی مسلک کی مذہبی تدریس کے مرکز کا درجہ رکھتا ہے

دو روزہ تاریخی دورے پر، پوپ فرینسس جمعے کے روز مصر پہنچے، جس کا مقصد متحدہ مسیحی مسلمان محاذ کھڑا کرنا ہے، تاکہ خدا کے نام پر کی جانے والی تشدد کی کارروائیوں کی مذمت کی جا سکے۔

مصر میں کیتھولک اسقف اعظم مصر کے مذہبی اور سیاسی قائدین کے ساتھ اہم علامتی ملاقاتیں کریں گے؛ وہ الاظہر میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی امن اجلاس میں شرکت کریں گے، جو دنیا بھر میں سُنی مسلک کی مذہبی تدریس کے مرکز کا درجہ رکھتا ہے۔

فرینسس ایک ایسے ملک کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں گے اور امن کا پیغام دیں گے جس نے برسہا برس سے داعش کے انتہاپسند گروپ کے ایک مقامی دھڑے کی قیادت میں بڑھتی ہوئی کشیدگی جھیلی ہے۔

اسقف اعظم جمعے اور ہفتے کو مصر کی بڑی مسیحی برادری کے جذبات کو بھی ڈھارس بندھائیں گے، جن کے خلاف دسمبر سے اب تک تین خودکش بم حملے ہو چکے ہیں، جن میں ’پام سنڈے‘ کے تہوار پر ہونے والے دو مہلک حملے بھی شامل ہیں، جن میں کم از کم 75 افراد ہلاک ہوئے۔ داعش اِن حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG