رسائی کے لنکس

پومپیو کی فرانس کے صدر سے ملاقات، اقتصادی و سیکیورٹی امور پر گفتگو


مائیک پومپیو روانگی سے قبل پیرس کے ہوائی اڈے پر فرانسیسی حکام کے ساتھ ۔
مائیک پومپیو روانگی سے قبل پیرس کے ہوائی اڈے پر فرانسیسی حکام کے ساتھ ۔

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پیر کے روز فرانس کے صدر ایمینوئل میخواں سے ملاقات کی اور اقتصادی اور سلامتی کے امور پر بات چیت کی۔

اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ پومپیو اپنے ہم منصب ژان ایو لودریان اور فرانسیسی صدر سے ملاقاتوں میں انسداد دہشت گردی اور عالمی خطرات سمیت مختلف امور پر بات کریں گے۔

پومپیو نے دہشت گردی کے شکار فرانسیسی شہریوں کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی ایک تقریب میں شرکت کی۔

امریکی وزیر خارجہ کئی ملکوں کے دورے پر ہیں، جس میں مشرق وسطی کے ممالک بھی شامل ہیں۔ ترکی کے دورے کے دوران پومپیو آرتھوڈوکس مسیحیوں کے روحانی رہنما سے ملاقات کریں گے۔

دورے کے اگلے مرحلے میں وہ جارجیا جائیں گے۔

اسرائیل میں امریکی وزیر خارجہ، وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے بحرین اور متحدہ عرب امارات سے امریکہ کی مدد سے طے پانے والے حالیہ معاہدوں اور تعلقات استوار کرنے میں پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کر یں گے۔

سفارت کاروں کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ عبدل لطیف ال زیانی بھی اس سہ فریقی ملاقات میں شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں اس دورے میں پومپیو متحدہ عرب امارات، قطر اور سعودی عرب بھی جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG