رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی الزامات سے بری

11:52 30.4.2024

آئی ایم ایف کی قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا، شہباز شریف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا۔

وزیرِ اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے 2016 میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا، یہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کا دوسرا پروگرام ہے جو مکمل ہو رہا ہے۔

وزیرِ اعظم کے مطابق پاکستان کے معاشی تحفظ کے لیے تلخ اور مشکل فیصلے کیے لیکن ان کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت سامنے آرہے ہیں۔ ان کے بقول پوری جان لڑائیں گے اور پاکستان کو معاشی ترقی دلائیں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ قرض لینا کامیابی نہیں، کامیابی اس دن ہوگی جس دِن قرض سے نجات پائیں گے۔ اسی جذبے سے درست سمت میں تسلسل سے محنت جاری رہی تو قرض سے نجات اور معاشی خوش حالی کا دور بھی جلد آئے گا۔

وزیراعظم نے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سمیت تمام معاشی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ وہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

13:43 30.4.2024

کراچی: دکان میں سلینڈر دھماکہ، ایک شخص ہلاک

کراچی کے علاقے نیو چالی کی ایک دکان میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔

چیمبر آف کامرس کے مرکزی دروازے کے سامنے جنریٹر مارکیٹ کی ایک عمارت میں زوردار دھماکہ ہوا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ جنریٹر کے ساتھ لبریکینٹس میں آگ بھڑک اٹھی جس سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر کنٹرول پا لیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

12:40 30.4.2024

عدت نکاح کیس: خاور مانیکا کی تبدیلیٔ جج کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا نے عدت میں نکاح کے کیس میں اپیلوں کی سماعت کرنے والے جج پر اعتراض کرتے ہوئے جج کی تبدیلی کی درخواست کی ہے۔

عمران خان اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند سماعت کر رہے ہیں۔

عدت نکاح کیس میں شکایت کنندہ خاور مانیکا نے منگل کو سماعت کے دوران جج شاہ رخ ارجمند پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں نہیں لگتا ہے اس عدالت میں انصاف ہو گا، اس لیے کیس کو کسی اور عدالت میں منتقل کر دیا جائے۔

اس پر جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ اپیل کی اسٹیج پر کیس کسی اور عدالت میں منتقل نہیں کر سکتا۔

جج شاہ رخ ارجمند نے کہا "آپ نے یہ کیسے سوچ لیا کہ میں پاکستان تحریکِ انصاف پی ٹی آئی کے لیے ہمدردی رکھتا ہوں۔ آپ بتائیں مجھ پر کیا الزام ہے۔"

فاضل جج نے کہا کہ ان کے 21 سالہ عدالتی کریئر میں پہلی مرتبہ ہے کہ کسی شخص نے ان پر اعتراض اٹھایا ہے۔

کمرۂ عدالت میں موجود پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ عدالت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے۔ ایک جملہ لکھ کر کہہ رہے ہیں کہ کیس نہ سنیں کہ جج صاحب کی پی ٹی آئی کے ساتھ ہمدردی ہے۔

وکیل سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ کیس ٹرانسفر کرنے کا کہنا توہینِ عدالت ہے۔ یہ عدالت اس ڈرامے کے تابع نہیں ہو سکتی ۔یہ عدالت کی توقیر کا معاملہ ہے۔ میری گزارش ہے کہ اس اعتراض پر خاوند مانیکا کو جرمانہ ہونا چاہیے۔

عدالت نے خاور مانیکا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

11:54 30.4.2024

سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی ریفرنس سے بری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے احتساب کے ادارے (نیب) نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے منگل کو کیس کی سماعت شروع کی تو اس موقع پر ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول نے عدالت کو بتایا کہ نیب شاہد خاقان عباسی کے خاف ریفرنس واپس لے رہا ہے۔

نیب نے ایل این جی ریفرنس میں قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔ نیب نے اسی کیس میں 2019ء میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا۔

نیب کی قانونی ٹیم کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر عمران الحق نے نیب کو درخواست دی تھی کہ یہ ریفرنس نہیں بنتا۔ اس درخواست پر نیب حکام نے میرٹ پر ریفرنس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عدالت نے نیب کی جانب سے ریفرنس واپس لینے کے بعد سابق وزیرِ اعظم سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا ہے۔

11:52 30.4.2024

آئی ایم ایف کی قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا، شہباز شریف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا۔

وزیرِ اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے 2016 میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا، یہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کا دوسرا پروگرام ہے جو مکمل ہو رہا ہے۔

وزیرِ اعظم کے مطابق پاکستان کے معاشی تحفظ کے لیے تلخ اور مشکل فیصلے کیے لیکن ان کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت سامنے آرہے ہیں۔ ان کے بقول پوری جان لڑائیں گے اور پاکستان کو معاشی ترقی دلائیں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ قرض لینا کامیابی نہیں، کامیابی اس دن ہوگی جس دِن قرض سے نجات پائیں گے۔ اسی جذبے سے درست سمت میں تسلسل سے محنت جاری رہی تو قرض سے نجات اور معاشی خوش حالی کا دور بھی جلد آئے گا۔

وزیراعظم نے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سمیت تمام معاشی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ وہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG