رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی الزامات سے بری

پاکستان کے احتساب کے ادارے (نیب) نے ایل این جی ریفرنس میں قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔

11:11 30.4.2024

پاکستان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے تحت پاکستان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان نے جون 2023 میں آئی ایم ایف سے قرض کا معاہدہ کیا تھا جس کے تحت جولائی 2023 میں آئی ایم ایف سے 9 ماہ کا قرض پروگرام لیا تھا۔ اس طرح پاکستان کو دو اقساط کی مد میں آئی ایم ایف سےایک ارب 90 کروڑ ڈالرز مل چکے ہیں۔

آئی ایم ایف نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ پاکستان نے دوسرا جائزہ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے اور اس کے زرِمبادلہ کے ذخائر 4.5 سے بڑھ کر آٹھ ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

آئی ایم ایف کے مطابق قرض پروگرام کے بعد پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح دو فی صد تک پہنچ رہی ہے اور رواں برس جون تک مہنگائی کی شرح بھی کم ہو جائے گی۔

XS
SM
MD
LG