رسائی کے لنکس

مبارک ثانی کیس: سپریم کورٹ نے متنازع پیراگراف حذف کر دیے

احمدی کمیونٹی کے شخص مبارک احمد ثانی کی رہائی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میری نماز میں ایک ہی دعا ہوتی ہے کہ مجھ سے کوئی غلط فیصلہ نہ ہو۔ کبھی کوئی غلطی ہو تو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔

09:49 22.8.2024

پی ٹی آئی لاہور کا مقامی قیادت کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن کا دعویٰ 

پاکستان تحریکِ انصاف لاہور کی مقامی قیادت نے اسلام آباد جلسے میں شرکت کا ارادہ رکھنے والے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

رکنِ پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے انہیں گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ آج گھر سے نکل رہے تھے کہ پولیس نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی اور بتایا کہ آج شام چار بجے تک گھر سے نہیں نکل سکتے۔فرخ جاوید مون کے مطابق انہیں گھر سے نکل کر اپنے دفتر بھی جانے نہیں دیا جا رہا۔

پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ رات گئے پولیس نے کئی رہنما اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے بھی مارے ہیں۔

پی ٹی آئی کے مطابق پولیس نے مناواں سے اصغر گجراور شاہدرہ سے عبدالکریم خان اور واجد شاہ کو حراست میں لیا ہے اور یہ گرفتاریاں اسلام آباد جلسے کے پیشِ نظر کی گئی ہیں۔

09:34 22.8.2024

‏پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں تین روز کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

درخواست گزار ملک نجی اللہ نےاظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے صوبائی حکومت نے دفعہ 144 لگا دی ہے، حکومت کا یہ اقدام سیاسی بنیاد پر مبنی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پٹیشن کے حتمی فیصلے تک دفعہ 144 کا نفاذ معطل کیا جائے۔

درخواست میں پنجاب حکومت، سیکریٹری داخلہ اور ڈپٹی کمشنرز کو فریق بنایا گیا ہے۔

09:27 22.8.2024

اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے جی ٹی روڈ پر کنٹینرز رکھ دیے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کو ترنول میں جلسے سے روکنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے جی ٹی روڈ پر کنٹینرز رکھ دیے ہیں جب کہ جلسہ گاہ کو بھی کھود دیا ہے۔

انتظامیہ نے اسلام آباد کے ریڈ زون کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کردیا ہے۔ ریڈ زون کے اطراف سیکیورٹی کی بھاری نفری تعینات ہے اور کسی بھی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے اہلکار الرٹ ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے گا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

09:16 22.8.2024

اسلام آباد کے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد انتظامیہ نے دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے جلسے اور کسی بھی ممکنہ صورتِ حال کے پیشِ نظر تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق بچوں کی حفاظت کے پیشِ نظر اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے جب کہ جمعرات کو دارالحکومت میں ریڈ زون بھی مکمل طور پر سیل ہو گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG