رسائی کے لنکس

دو برس کے لیے وزیرِ اعظم بننے سے انکار کیا، زرداری صدر کے امیدوار ہوں گے: بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس بار انتخابات اس طرح ہوئے ہیں کہ ہر سیاسی جماعت احتجاج کر رہی ہیں۔

14:33 18.2.2024

تحریکِ انصاف انتقامی کارروائی نہیں کرے گی: علی امین گنڈا پور

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبر پختونخوا کے نامزد وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نو مئی پر آج بھی وہی مؤقف ہے کہ تحریکِ انصاف اس میں ملوث نہیں ہے۔ تحقیقات ہوں گی تو پتا چلے گا کہ نو مئی ہوا کہ کروایا گیا۔ پارٹی پالیسی یہ نہیں تھی کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جائے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اب آگے بڑھنا ہے۔ دو سال میں ملک کو معاشی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ تحریکِ انصاف انتقامی کارروائی نہیں کرے گی۔ اصلاح کی کوشش کریں گے۔ صوبے میں ایسا نظام بنائیں گے کہ کوئی بھی کسی کے ساتھ زیادتی نہ کرسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پرائم منسٹر پورٹل کے طرز پر چیف منسٹر (سی ایم) پورٹل بنائیں گے تاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کر سکیں۔ صوبے کے حقوق کے حوالے سے بھرپور کوششیں کی جائے گی۔

حکومت سازی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے ساتھ عارضی طور پر مذاکرات ہو رہے ہیں۔ قانونی ٹیم دو تین جماعتوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔

انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلے کا نشان جانے سے تحریکِ انصاف کو ایک دھچکا لگا۔ پہلی کوشش اپنی پارٹی کا پلیٹ فارم واپس لینا ہے۔

15:08 18.2.2024

15:09 18.2.2024

15:16 18.2.2024

چار جماعتوں کے اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال ناکام ہوگئی ہے: بلوچستان حکومت

بلوچستان کے نگراں وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ صوبے میں تمام اہم شاہراہیں کھلی ہوئی ہیں۔ اتوار کی وجہ سے کچھ قومی شاہراہوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ چار جماعتوں کے اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال ناکام ہوگئی ہے۔ بلوچستان کے سردار اور نواب عام لوگوں کو انتخابات میں مسترد کرنے کی سزا دے رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ انہیں ریاست اور عوام کی فلاح و بہبود کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے بلکہ قانونی فورمز پر جانا چاہیے۔ بلوچستان کی عوام نے نسلی قوم پرستی کو مسترد کر دیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG