رسائی کے لنکس

دو برس کے لیے وزیرِ اعظم بننے سے انکار کیا، زرداری صدر کے امیدوار ہوں گے: بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس بار انتخابات اس طرح ہوئے ہیں کہ ہر سیاسی جماعت احتجاج کر رہی ہیں۔

13:52 18.2.2024

13:13 18.2.2024

کمشنر راولپنڈی کے الزامات: الیکشن کمیشن کا تحقیقات کا آغاز

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے کمشنر لیاقت چٹھہ کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر چھان بین کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ نے آن لائن شرکت کی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق چھان بین کرنے والی کمیٹی کی صدارت الیکشن کمیشن کے سینئر رکن کریں گے جب کہ اس کمیٹی میں سیکریٹری، اسپیشل سیکریٹری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قانون شامل ہوں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کمیٹی راولپنڈی کے ڈی آر اوز اور متعلقہ ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کرے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کمیٹی تین دن میں رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔

13:02 18.2.2024

تحریکِ انصاف صورتِ حال خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے؛ مسلم لیگ (ن) کا الزام

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک محمد خان نے کہا ہے کہ جو پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے وہ کسی سبب کے بغیر نہیں ہے۔ راولپنڈی کے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے پاس اگر کسی قسم کا ثبوت ہوتا تو وہ پریس کانفرنس میں سامنے لے آتے۔

لاہور میں ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں عطا تارڑ اور عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک محمد خان نے کہا کہ انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنا تحریکِ انصاف کا طریقۂ کار رہا ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی پر ایک بار پھر الزامات عائد کیا کہ گزشتہ برس نو مئی کو املاک کو نذرِ آتش کیا گیا۔ پاکستان کی فوج کے خلاف سازش کی گئی۔

ان کے بقول یہ اب بھی صورتِ حال خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

12:47 18.2.2024

پاکستان میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات اور سیاسی سرگرمیوں سے متعلق پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG