رسائی کے لنکس

آئینی ترامیم: قومی اسمبلی کا سات گھنٹے تاخیر سے شروع ہونے والا اجلاس چند منٹ میں ملتوی

قومی اسمبلی کا اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہونے والا اجلاس چند منٹ کی کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اسپیکر نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک منظور کی۔

17:00 15.9.2024

حکومتی وفد کی ایک بار پھر فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ آمد

وفاقی وزرا پر مشتمل وفد ایک بار پھر جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے۔

حکومتی وفد کے سربراہ نائب وزیرِ اعظم اسحٰق ڈار ہیں جب کہ اس میں وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی سمیت دیگر ارکان شامل ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق حکومتی وفد مولانا فضل الرحمٰن کو آئینی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے آگاہ کرے گا۔

16:00 15.9.2024

نمبر گیم میں مسئلہ نہیں ہوگا: وزیرِ اطلاعات

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ انفرادی طور پر کوئی قانون سازی نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن پرانے اتحادی ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ان کے حوالے سے مثبت خبر آئے گی۔

وزیرِ اطلاعات کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ آئینی ترمیم کے لیے نمبر گیم میں مسئلہ نہیں ہوگا۔

15:42 15.9.2024

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تاخیر، اسمبلی اور سینیٹ کے سیشنز بھی مؤخر ہونے کا امکان

آج پارلیمنٹ میں ممکنہ طور پر پیش ہونے والے آئینی پیکج کی منظوری کے لیے ہونے والے کابینہ کے خصوصی اجلاس میں تاخیر ہوگئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں تاخیر کے باعث قومی اسمبلی اور سینیٹ کی اجلاس بھی مزید مؤخر ہو سکتے ہیں کیوں کہ مسودے کا کابینہ میں پیش ہونا ضروری ہے۔

قومی اسمبلی اور سینٹ کے آج ہونے والے اجلاس کا وقت پہلے ہی دو بار تبدیل کیا جاچکا ہے۔

15:33 15.9.2024

مولانا فضل الرحمٰن رات تک ہمارے ساتھ تھے: چیئرمین پی ٹی آئی

تحریکِ انصاف کےچیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن رات تک ہمارے ساتھ تھے امید ہے آج بھی ساتھ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں بننے والی یہ حکومت رات کی تاریکی میں متحرک ہوتی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت جو بل لا رہی ہے وہ آئینی ترمیم نہیں غیر آئینی ترمیم ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG