رسائی کے لنکس

شیخ حسینہ کی کابینہ کے وزرا کی گرفتاریوں اور بیرونِ ملک جانے کی اطلاعات

بنگلہ دیش کی فوج میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

10:11 6.8.2024

بنگلہ دیش پر کئی دہائیوں تک حکمرانی کرنے والی شیخ حسینہ کون ہیں؟

بنگلہ دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ پیر کو مستعفی ہونے کے بعد ملک چھوڑ کر بھارت روانہ ہو گئی تھیں۔ شیخ حسینہ کو دنیا میں طویل مدت تک حکمرانی کرنے والی خاتون کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ شیخ حسینہ کے سیاسی سفر کے بارے میں جانیے اس رپورٹ میں۔

08:57 6.8.2024

بنگلہ دیش: آرمی چیف کی طلبہ رہنماؤں سے ملاقات متوقع

بنگلہ دیش کے آرمی جنرل وقار الزماں منگل کو طلبہ رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور عبوری حکومت سے متعلق ناموں پر بات چیت کریں گے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق بنگلہ دیش کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنرل وقار الزمان دن بارہ بجے مظاہروں کے منتظمین سے ملیں گے۔

بنگلہ دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے استعفے کے بعد آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے خظاب کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ ملک کا انتظام چلانے کے لیے عبوری حکومت تشکیل دی جائے گی۔

08:23 6.8.2024

فوج کی حمایت یافتہ یا سربراہی میں حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے: طلبہ رہنما

بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کے لیے مشاورت کا عمل شروع ہو گیا ہے جب کہ طلبہ رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ نوبیل انعام یافتہ معاشیات کے ماہر محمد یونس کی نگرانی میں عبوری حکومت تشکیل دی جائے۔

مظاہروں کی قیادت کرنے والے طلبہ رہنما ناہید اسلام نے منگل کو ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ طلبہ کی جانب سے تجویز کردہ عبوری حکومت کے علاوہ کوئی حکومت قبول نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے بعض دیگر اسٹوڈنٹس رہنماؤں کے ہمراہ فیس بک ویڈیو میں کہا کہ وہ فوج کی حمایت یافتہ یا فوج کی سربراہی میں کسی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔

ناہید اسلام نے کہا کہ انہوں نے نوبیل انعام یافتہ محمد یونس سے بات کی ہے اور انہوں نے طلبہ کی دعوت پر عبوری سیٹ اپ میں شمولیت پر رضا مندی ظاہر کیا ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق محمد یونس نے فوری طور پر طلبہ کی درخواست پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

چراسی سالہ محمد یونس گرامین بینک کے سابق مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں جنہیں بنگلہ دیش میں غربت کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں 2006 میں امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔

محمد یونس نے دیہی علاقوں کے پسماندہ افراد کو غربت سے نکالنے کے لیے انہیں چھوٹے چھوٹے قرضوں کا پروگرام شروع کیا تھا جس کے نتیجے میں لاکھوں بنگلہ دیشی افراد غربت سے نکلنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

07:54 6.8.2024

بنگلہ دیش میں اموات کے احتساب کو یقینی بنانے کے لیے مکمل اور شفاف تحقیقات ضروری ہیں: امریکہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ نے پیر کو بنگلہ دیش میں مظاہرین کے خلاف مزید کریک ڈاؤن کے بجائے عبوری حکومت کی تشکیل پر فوج کی تعریف کی ہے۔ تاہم واشنگٹن نے کہا ہے کہ امریکہ کو "اختتام ہفتہ اور گزشتہ ہفتوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی رپورٹوں پر شدید صدمہ ہوا ہے۔

محکمہ خارجہ کی معمول کی بریفنگ میں ترجمان میتھیو ملرنے کہا، "یہ ضروری ہے کہ ہمارے پاس ان اموات کے لیے احتساب کو یقینی بنانے کے لیے مکمل اور شفاف تحقیقات ہوں۔"

ملر نے کہا کہ امریکہ نے ایسی رپورٹیں دیکھی ہیں کہ فوج نے طلباء کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں پر مزیدکریک ڈاؤن کرنے کے لیے دباؤ کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا،"اگر یہ در حقیقت درست ہے کہ فوج نے قانونی طور پر مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے مطالبات کی مزاحمت کی تھی، تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہو گی۔"

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG