ایکسپریس ہائی وے پر جدید اسلحے سے لیس نقاب پوش دیکھے گئے ہیں، عطااللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپریس ہائی وے پر چند گھنٹے پہلے جدید اسلحے سے لیس نقاب پوش افراد دیکھے گئے ہیں۔
ان کا کہناتھا ان افرادکو سی سی ٹی وی فوٹیج میں آنسو گیس کے شیل چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کیا آنسو گیس چلانے والی گن یا اس کے گولے مارکیٹ میں ملتے ہیں؟
انہوں نے سوال کیا کہ مظاہرین کے پاس یہ جدید اسلحہ کہاں سے آیا اور ان افراد کو آنسوگیس کی گنیں، گرینیڈ اور شیل کیسے دستیاب ہوئے؟
وزیر اطلاعات نے الزام لگایا کہ مظاہرے میں خیبر بختونخوا حکومت کے وسائل کو بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام تفصیلات حاصل کر لی گئیں ہیں اور ان شرپسندوں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد ہیں، سیاسی جماعت نہیں ہے۔ اب ان سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو گی۔ کیونکہ بات چیت سیاسی جماعتوں سے ہوتی ہے دہشت گردوں سے نہیں۔
عطااللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ریڈزون کی طرف ان کی پیش قدمی کو پسپا کر دیا گیا ہے۔ریاست اپنی رٹ قائم رکھے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔
ایکسپریس ہائی وے پر جدید اسلحہ اور آنسو گیس کے شیلز سے مسلح نقاب پوش دیکھے گئے ہیں
مظاہرین سے جناح ایونیو خالی کروا لیا گیا
مظاہرین سے جناح ایونیو خالی کروا لیا گیا
اسلام آباد میں سیکیورٹی فورسز نے بلیو ایریا میں اکھٹے ہونے والے مظاہرین کے خلاف سخت آپریش کرنے کے بعد ان سے علاقہ خالی کروا لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر کئی مظاہرین گرفتار کر لیے گئے جب کہ کچھ کارکن بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیو ایریا شرپسندوں سے خالی کروا لیا گیا ہے اوراس وقت وہاں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا۔
بشریٰ بی بی اور وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے کنٹینر کو آگ لگا دی گئی، بشری بی بی خیریت سے ہیں، پی ٹی آئی ذرائع
جھوٹے الزامات اور دھمکیوں پر مشتمل وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس مسترد کرتے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ
جھوٹے الزامات اور دھمکیوں پر مشتمل وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس مسترد کرتے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ
تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ڈی چوک میں آمد کے موقع پر ہمارے کارکنوں کو سیدھی گولیاں ماری گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے عوام ڈی چوک میں اپنے طے شدہ مقام پر اپنے بنیادی سیاسی و جمہوری حقوق اور اپنی حقیقی آزادی کے لیے آئے ہیں۔
نہتے مظاہرین یا قانون نافذکرنے والے اداروں کے افراد میں سے کسی کی بھی جان ضائع ہوئی تو اس کے ذ مہ دار وزیراعظم اور وزیر داخلہ ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومتی اشتعال اور شرانگیزی کی تمام خفیہ و اعلانیہ کوششوں کو نظرانداز کرتے ہوئے پرامن احتجاج اور اس کے اہداف پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ اور ہم اپنے اہداف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔