رسائی کے لنکس

دھرنے والوں سے اب کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے: محسن نقوی

وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ ڈی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آنے والے آ گئے، ایک بات طے ہے کہ آنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ یہ لوگ اسلام آباد میں لاشیں چاہتے تھے۔

17:27

رینجرز نے پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈی چوک سے پیچھے دھکیل دیا

14:47

مظاہرین اور پولیس کی جھڑپیں، آنسو گیس کی شدید شیلنگ

پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران اسلام آباد میں جگہ جگہ پر مظاہرین اور پولیس کی جھڑپیں ہوئیں اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی وجہ سے کئی علاقے میدانِ جنگ کا منظر پیش کرتے رہے۔

14:45

ڈی چوک پر موجود پولیس اور رینجرز اہلکار پیچھے ہٹ گئے

تحریکِ انصاف کے کارکنان اسلام آباد کے ڈی چوک پر پہنچ رہے ہیں۔

مظاہرین نے ڈی چوک کے قریب کھڑے کنٹینر گرا دیے ہیں جب کہ ڈی چوک پر موجود پولیس اور رینجرز اہلکار پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

14:43

احتجاج میں شامل افراد کرائے پر لائے ہوئے لوگ ہیں: وزیرِ اطلاعات

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا للہ تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کے احتجاج میں شامل افراد کرائے پر لائے ہوئے لوگ ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ جب بھی کسی دوست ملک کا دورہ ہوتا ہے۔ اسی وقت احتجاج کیوں ہوتا ہے جب کہ ڈی چوک پر ہی کیوں احتجاج کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی کہ پاکستان کے آئے ہوئے بیلاروس کے صدر کے دورے کو خراب کیا جائے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG