رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کا احتجاج منسوخ، آئندہ کا لائحہ عمل جلد جاری کرنے کا اعلان

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتِ حال کنٹرول میں ہے اور اگلا دن نئی سوچ کے ساتھ طلوع ہو گا۔ میں پی ٹی آئی سے کہتا ہوں کہ اب بس بھی کریں، کب تک ایسا ہوتا رہے گا۔

02:00 27.11.2024

پی ٹی آئی سے کہتا ہوں کہ اب بس کریں: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، فائل فوٹو
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورت حال کنٹرول میں ہے اورکل کا دن نئی سوچ کے ساتھ طلوع ہو گا۔ میں پی ٹی آئی سے کہتا ہوں کہ اب بس بھی کریں، کب تک ایسا ہوتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات سے اسکول کھولے جا رہے ہیں اور میٹرو بس سروس اور انٹرنیٹ سروس بھی کھل جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر سے کنٹینر ہٹانے کا کام ابھی سے شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے احتجاج میں افغان باشندوں کی موجودگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا أفغان باشندوں کے بارے میں فیصلہ کر لیا گیا ہے اورمیں آئندہ چند روز میں اس کے متعلق آگاہ کروں گا۔

انہوں نے رینجرز اور دیگر اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں مشکل حالات میں بہترین کام کیا ہے۔

پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پہلے روز سے کہہ رہا ہوں کہ مذاکرات نہیں ہوں گے۔

علی امین گنڈاپور کی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور بشرہ بی بی ابھی تک مفرور ہیں ۔ اوران کی کل پی ٹی آئی سے ملاقات کے بارے میں مجھے علم نہیں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوئے۔ اور مظاہرین بھی ڈی چوک سے بھاگ گئے، جن کی ویڈیوز جاری کی جائیں گی۔

ان کا پلان معیشت کو نقصان پہنچانا اور بیلا روس کے صدر کے دورے کو متاثر کرنا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کی فائنل کال نہیں بلکہ مس کال تھی۔

04:37 27.11.2024

تحریک انصاف کا احتجاج منسوخ کرنے کا اعلان، آئندہ کا لائحہ عمل جلد جاری کریں گے

تحریک انصاف کا احتجاج منسوخ کرنے کا اعلان، آئندہ کا لائحہ عمل جلد جاری کریں گے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف نے اس دعوے کے ساتھ کہ حکومت نے اس کے پرامن مظاہرین کے خلاف آپریشن کے نام پر وحشت اور بربریت کا استعمال کیا اور کئی احتجاجیوں کو خون میں نہلا دیا، اپنا احتجاج منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پارٹی کے آفیشل اکاؤنٹس سے کہا گیا ہے کہ صورت حال عمران خان کے سامنے رکھی جائے گی آئندہ کے لائحہ عمل سے جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔

02:00 27.11.2024

پی ٹی آئی سے کہتا ہوں کہ اب بس کریں: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، فائل فوٹو
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورت حال کنٹرول میں ہے اورکل کا دن نئی سوچ کے ساتھ طلوع ہو گا۔ میں پی ٹی آئی سے کہتا ہوں کہ اب بس بھی کریں، کب تک ایسا ہوتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات سے اسکول کھولے جا رہے ہیں اور میٹرو بس سروس اور انٹرنیٹ سروس بھی کھل جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر سے کنٹینر ہٹانے کا کام ابھی سے شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے احتجاج میں افغان باشندوں کی موجودگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا أفغان باشندوں کے بارے میں فیصلہ کر لیا گیا ہے اورمیں آئندہ چند روز میں اس کے متعلق آگاہ کروں گا۔

انہوں نے رینجرز اور دیگر اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں مشکل حالات میں بہترین کام کیا ہے۔

پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پہلے روز سے کہہ رہا ہوں کہ مذاکرات نہیں ہوں گے۔

علی امین گنڈاپور کی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور بشرہ بی بی ابھی تک مفرور ہیں ۔ اوران کی کل پی ٹی آئی سے ملاقات کے بارے میں مجھے علم نہیں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوئے۔ اور مظاہرین بھی ڈی چوک سے بھاگ گئے، جن کی ویڈیوز جاری کی جائیں گی۔

ان کا پلان معیشت کو نقصان پہنچانا اور بیلا روس کے صدر کے دورے کو متاثر کرنا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کی فائنل کال نہیں بلکہ مس کال تھی۔

01:03 27.11.2024

جھوٹے الزامات اور دھمکیوں پر مشتمل وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس مسترد کرتے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ

جھوٹے الزامات اور دھمکیوں پر مشتمل وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس مسترد کرتے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ

تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ڈی چوک میں آمد کے موقع پر ہمارے کارکنوں کو سیدھی گولیاں ماری گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے عوام ڈی چوک میں اپنے طے شدہ مقام پر اپنے بنیادی سیاسی و جمہوری حقوق اور اپنی حقیقی آزادی کے لیے آئے ہیں۔

نہتے مظاہرین یا قانون نافذکرنے والے اداروں کے افراد میں سے کسی کی بھی جان ضائع ہوئی تو اس کے ذ مہ دار وزیراعظم اور وزیر داخلہ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومتی اشتعال اور شرانگیزی کی تمام خفیہ و اعلانیہ کوششوں کو نظرانداز کرتے ہوئے پرامن احتجاج اور اس کے اہداف پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ اور ہم اپنے اہداف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

00:42 27.11.2024

مظاہرین سے جناح ایونیو خالی کروا لیا گیا

مظاہرین سے جناح ایونیو خالی کروا لیا گیا

اسلام آباد میں سیکیورٹی فورسز نے بلیو ایریا میں اکھٹے ہونے والے مظاہرین کے خلاف سخت آپریش کرنے کے بعد ان سے علاقہ خالی کروا لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر کئی مظاہرین گرفتار کر لیے گئے جب کہ کچھ کارکن بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیو ایریا شرپسندوں سے خالی کروا لیا گیا ہے اوراس وقت وہاں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا۔

بشریٰ بی بی اور وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے کنٹینر کو آگ لگا دی گئی، بشری بی بی خیریت سے ہیں، پی ٹی آئی ذرائع

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG