رسائی کے لنکس

تحریکِ انصاف کا قافلہ اسلام آباد کی حدود میں داخل

اسلام آباد میں احتجاج کے لیے تحریک انصاف کا پشاور سے روانہ ہونے والا قافلہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ شاہراہوں پر رکاوٹیں موجود ہیں۔

23:36

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں تین دن کی توسیع

پنجاب کی حکومت نے صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں جیسی سرگرمیوں پر پابندی میں مزید تین دن کی توسیع کر دی ہے۔

حکومت پنجاب کے ترجمان کے مطابق پابندی میں منگل 26 نومبر سے جمعرات 28 نومبر تک توسیع کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطا بق توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام ، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ عوامی اجتماعات دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ بن سکتے ہیں۔

22:50

مظاہرین کے تشدد سے ہلاک ہونے والے کانسٹیبل مبشر بلال کی پولیس لائنز میں نماز جنازہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ، کور کمانڈر راولپنڈی ،آئی جی پنجاب پولیس، راولپنڈی کے سی پی او، ڈپٹی کمشنر ، اعلی حکام اور قانون نافذ کرنےوالےاداروں کے افسران اور جوانوں کی ایک بڑی نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

وزیر داخلہ نےمحمد مبشر بلال کی ہلاکت کو عظیم قربانی قرار دے کر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیااور مغفرت کے لیے دعا کی۔

پولیس کے ایک چاک و چوبند دستے نے کانسٹیبل محمد مبشر بلال کے جسد خاکی کو سلامی دی۔

وزیرداخلہ ، کور کمانڈر راولپنڈی اور آئی جی پنجاب پولیس نے کانسٹیبل محمد مبشر بلال کے جسد خاکی پر پھول رکھے۔

اسلام آباد کے داخلی راستے چونگی نمبر 26 پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی اطلاعات ہیں۔

مظاہرین کے پاس بھی آنسو گیس کے گولے داغے کے انتظامات ہیں اور وہ سیکیورٹی اہل کاروں پر شلینگ کر رہے ہیں۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں مظاہرین ٹولیوں میں پولیس اور رینجرز پر پتھراؤ کر رہی ہیں۔

22:17

پی ٹی آئی کے حتجاجی مظاہرین کا قافلہ راولپنڈی کے علاقے 26 نمبر چونگی پہنچ گیا

اطلاعات کے مطابق مظاہرین کا اولین گروپ راولپنڈی کے مضافاتی علاقے میں واقع چونگی نمبر 26 پر پہنچ گیا ہے۔

خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی گنڈہ پور اور بشری' بی بی کا قافلہ ابھی 26 نمبر چونگی سے کچھ دوری پر ہے ۔

26 نمبر چونگی پہچنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کرنے کے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں

جب کے تحریک انصاف کے مظاہرین آنسو گیس کی شیلنگ کے اثرات کو زائل کرنے کے لیے جھاڑیوں کو آگ لگا رہے ہیں۔

21:58

وزیر اعظم شہباز شریف کی مظاہرین کے ہاتھوں پولیس اہلکار کی ہلاکت کی شدیدمذمت

وزیر اعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
وزیر اعظم شہباز شریف، فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے مظاہرین کے حملے میں ہلاک ہونے والے 46 سالہ کانسٹیبل مبشر کی مغفریت کی دعا کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

وزیرِ اعظم کی واقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کرنے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایات دیں ہیں۔

انہوں نے مظاہرین کے پتھراؤ اور تشدد سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG