رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی صبح 10 بجے طلب، نون لیگ نے ایاز صادق کو اسپیکر نامزد کر دیا

پاکستان میں آٹھ فروری کے عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔ اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

11:25 28.2.2024

احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس: عمران خان، اسد عمر بری

اسلام آباد کی ایک عدالت نے احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق ایک مقدمے میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان، سابق وزیرِ خزانہ اسد عمر اور پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید اور دیگر کو بری کردیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد بشیر کی عدالت نے تھانہ ترنول میں احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمے میں عمران خان اور دیگر کی بریت کی درخواستیں منظور کیں۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کی جانب سے 249 اے کے تحت الگ الگ بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں۔ اس مقدمے میں ملزمان کو سزا نہیں سنائی جا سکتی اور مقدمے کا مزید ٹرائل چلانا وقت کا ضیاع ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف 26 مئی 2022 کو تھانہ ترنول میں احتجاج اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

11:30 28.2.2024

لاپتا بلوچ طلبہ کیس: نگراں وزیرِ اعظم عدالت میں پیش

بلوچ طلبہ بازیابی کیس میں نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے ہیں۔

نگراں وزیرِ اعظم کی آمد کے موقع پر عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پاکستان میں بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگیوں کی شکایات حالیہ برسوں میں سامنے آتی رہی ہیں۔ اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت مختلف عدالتوں میں کیسز زیرِ سماعت ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی بلوچ طلبہ کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے گزشتہ سماعت میں بھی نگراں وزیرِ اعظم کو طلب کیا تھا، لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

اس پر جسٹس کیانی نے ریمارکس دیے تھے کہ اگر نگراں وزیرِ اعظم اور وزرا جواب نہیں دے سکتے تو اُنہیں عہدے سے ہٹانا چاہیے۔

12:20 28.2.2024

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس؛ نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے

خیبرپختونخوا اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں نو منتخب اراکینِ اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

اجلاس کا وقت 11 بجے مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم اجلاس میں تاخیر ہوئی ہے۔

اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق بدھ کی شام تک ہی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر اسمبلی کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع کرائے جا سکیں گے۔

12:43 28.2.2024

ہم بلوچستان میں مسلح جدوجہد کا سامنا کر رہے ہیں: نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ہم بلوچستان میں مسلح شورش کا سامنا کررہے ہیں۔ نان اسٹیک ایکٹرز بلوچستان میں ہماری زندگیوں کے پیچھے پڑے ہیں۔

بلوچ طلبہ بازیابی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر نگراں وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ لاپتا افراد کا پوچھیں تو پانچ ہزار نام دے دیتے ہیں۔ یہ خود بھی اس ایشو کو حل نہیں کرنا چاہتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم بلوچستان میں مسلح جدوجہد کا سامنا کر رہے ہیں، وہاں ایک نئی ریاست تشکیل دینے کے لیے مسلح جدوجہد ہو رہی ہے۔ بلاشبہ یہ جنگ ہے جو ہماری فوج اور ادارے لڑ رہے ہیں۔

نگراں وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ پارلیمنٹ آئے گی وہ بھی دیکھے گی، آئے روز کے الزامات سے ریاست کو نکالنا چاہیے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG