رسائی کے لنکس

عمران خان اور علی امین گنڈا پور کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ درج

مقدمہ دہشت گردی سمیت 10 سنگین دفعات کے تحت سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ 26 نمبر کے مقام پر ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ پر درج کیا گیا ہے۔

14:30 7.10.2024

عمران خان اور وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ پر تھانہ نون میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ دہشت گردی سمیت 10 سنگین دفعات کے تحت سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ 26 نمبر کے مقام پر ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ پر درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جیل مینول سے ہٹ کر غیر ضروری ملاقاتوں اور رابطوں کی سہولت کے باعث کارکنوں کو ریاست مخالف سرگرمیوں پر اُکساتے ہیں۔ مقدمے میں رہنما تحریکِ انصاف عامر مغل سمیت تین ہزار نامعلوم کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق مظاہرین نے سرکاری گاڑیوں پر حملہ آور ہو کر انہیں نذرِ آتش کیا۔

16:41 7.10.2024

 مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکنِ اسمبلی کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکنِ قومی اسمبلی عادل بازئی کو نااہل قرار دینے کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کردیا ہے۔

اسپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط میں لکھا ہے کہ عادل بازئی نے پارٹی قیادت کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔

پارٹی کے صدر میاں نوازشریف نے عادل بازئی کو نااہل کرنے کا ڈیکلریشن اسمبلی کو بھیجا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل بازئی کی نشست خالی قرار دے۔

عادل بازئی نےپارٹی ہدایات کے مطابق بجٹ کی مںظوری کے لیے ووٹ نہیں دیا تھا جس پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق ہوتا ہے۔

عادل بازئی این اے 262 کوئٹہ سے آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور بعد ازاں انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا سرٹیفیکیٹ جمع کرایا تھا۔

15:22 7.10.2024

پی ٹی آئی کا حکومت کی فلسطین پر بلائی گئی اے پی سی میں شریک نہ ہونے کا اعلان

پاکستان تحریکِ انصاف نے حکومت کی جانب سے مسئلہ فلسطین پر پلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی اے کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے دعوت موصول ہوئی ہے لیکن موجودہ سیاسی حالات میں اے پی سی میں شریک نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی مرکزی رہنما اسلام آباد میں نہیں ہے جب کہ کئی قائدین اور سیاسی ورکر گرفتار ہیں۔

15:11 7.10.2024

سی ڈی اے نے خیبرپختونخوا ہاؤس سیل کردیا

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے اسلام آباد میں واقع خیبرپختونخواہ ہاؤس کو سیل کردیا ہے۔

سی ڈی اے کے مطابق بلڈنگ رولر کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے۔

ہفتے کو وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے احتجاج کے لیے اسلام آباد پہنچنے اور مبینہ گم شدگی کے بعد سے کے پی ہاؤس خبروں میں ہے۔

اتوار کو خیبرپختونخوا اسمبلی نے ایک قرارداد بھی منظور کی تھی جس کہا گیا تھا کہ کے پی ہاؤس صوبے کی ملکیت ہے اور اس کا تقدس جی ایچ کیو یا کسی اور ادارے کی عمارت سے کم نہیں ہے۔

14:30 7.10.2024

عمران خان اور وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ پر تھانہ نون میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ دہشت گردی سمیت 10 سنگین دفعات کے تحت سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ 26 نمبر کے مقام پر ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ پر درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جیل مینول سے ہٹ کر غیر ضروری ملاقاتوں اور رابطوں کی سہولت کے باعث کارکنوں کو ریاست مخالف سرگرمیوں پر اُکساتے ہیں۔ مقدمے میں رہنما تحریکِ انصاف عامر مغل سمیت تین ہزار نامعلوم کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق مظاہرین نے سرکاری گاڑیوں پر حملہ آور ہو کر انہیں نذرِ آتش کیا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG