رسائی کے لنکس

بعض عناصر الیکشن میں مداخلت کے الزامات لگا کر فوج کو بدنام کر رہے ہیں: کور کمانڈرز کانفرنس

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے کے مطابق مسلح افواج نے دیے گئے مینڈیٹ کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد کے لیے عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا اور افواجِ پاکستان کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

15:32 5.3.2024

سندھ ہائی کورٹ: انٹرنیٹ اور ’ایکس‘ کی بندش پر چیئرمین پی ٹی اے کو نوٹس جاری

سندھ ہائی کورٹ میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے سماجی رہنما اور وکیل جبران ناصر کی توہینِ عدالت کی درخواست پر پی ٹی اے کے چیئرمین سمیت دیگر کو نوٹس جاری کیے۔

عدالت نے صحافی ضرار کھوڑو کی درخواست پر بھی 20 مارچ تک جواب طلب کر لیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دن انٹرنیٹ بندش پر آئندہ سماعت پر وزارت ِداخلہ کا جواب جمع کرایا جائے۔

عدالت نے انٹرنیٹ کی بحالی سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کر دی۔

پی ٹی اے نے جواب جمع کرا دیا جب کہ وزارتِ داخلہ اور وزارتِ ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے جواب کے لیے مزید مہلت طلب کی۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایک طرف کہتے ہیں کچھ بند نہیں کیا دوسری طرف سب بند پڑا ہے۔ ملک اس طرح کی انٹرنیٹ بندش کرکے نہیں چلتا ہے۔

14:56 5.3.2024
14:45 5.3.2024

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سیلاب زدہ گوادر کا دورہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حالیہ دنوں میں آنے والے سیلاب سے متاثر گوادر کا دورہ کیا ہے۔

شہباز شریف کا وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

گوادر کے دورے کے دوران ان کے ہمراہ بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ، گورنر اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

شہباز شریف نے متاثرہ افراد میں امداد بھی تقسیم کی۔ امداد کے دوران گوادر کی ’حق دو تحریک‘ کے ایم پی اے ہدایت الرحمٰن بھی موجود تھے۔

مقامی انتظامیہ نے شہباز شریف کو ریلیف کی سرگرمیوں پر بریفنگ بھی دی۔

13:50 5.3.2024

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آمد

خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔

علی امین گنڈا پور سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچے۔ وزیرِ اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد ان کی عمران خان سے یہ پہلی ملاقات ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ کی آمد سے قبل اڈیالہ جیل کے باہر اضافی سیکورٹی تعینات کی گئی تھی۔

اس ملاقات سے قبل عمران خان کے ترجمان عمیر نیازی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG