رسائی کے لنکس

شہباز شریف وزیرِ اعظم منتخب؛ مخالفین کو 'میثاقِ مفاہمت' کی پیش کش

شہباز شریف کو 201 جب کہ اُن کے مدِمقابل سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) کے عمر ایوب کو 92 ووٹ ملے۔

15:19 3.3.2024

'امریکہ کے ساتھ تعلقات کو پہلے بہتر اور پھر استوار کرنا ہے'

نو منتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کو پہلے بہتر بنانا ہے اور پھر استوار کرنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی، معاشی اور سماجی تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یورپی یونین، خلیج تعاون کونسل کے ساتھ بھی اپنے رشتے مضبوط کریں گے جب کہ ہمسائیوں کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات قائم کریں گے۔

15:12 3.3.2024

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مخالفین کو 'میثاقِ مفاہمت' کی دعوت

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو مشکل معاشی صورتِ حال کا سامنا ہے، لہذٰا وہ مخالفین کو 'میثاقِ مفاہمت' کی دعوت دیتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو شور شرابے سے فرصت مل جائے تو آئیں مل بیٹھیں، پاکستان کو جو چیلنجز درپیش ہیں ان کا مل کر مقابلہ کریں۔

15:06 3.3.2024

نو مئی کے مجرم قانون کا سامنا کریں گے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

نو منتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سانحہ نو مئی کے زخم آج بھی پوری قوم کے جسم پر تازہ ہیں، مجرم ہر صورت میں قانون کا سامنا کریں گے اور انصاف اور قانون اپنا راستہ بنائے گا۔

وزیرِ اعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جو لوگ شاملِ جرم نہیں ہیں، اُنہیں کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ لیکن جنہوں نے نو مئی کو قوم کے ساتھ غداری کی انہیں ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

13:48 3.3.2024

شہباز شریف پاکستان کے 24 ویں وزیرِ اعظم منتخب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شہباز شریف 201 ووٹ لے کر پاکستان کے 24 ویں وزیرِ اعظم منتخب ہو گئے ہیں۔

شہباز شریف کو پاکستان پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان نے بھی ووٹ دیے۔ سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) کے عمر ایوب خان کو 92 ووٹ ملے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG