رسائی کے لنکس

شہباز شریف وزیرِ اعظم منتخب؛ مخالفین کو 'میثاقِ مفاہمت' کی پیش کش

شہباز شریف کو 201 جب کہ اُن کے مدِمقابل سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) کے عمر ایوب کو 92 ووٹ ملے۔

13:26 3.3.2024

وزیرِ اعظم پاکستان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ؛ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی

12:19 3.3.2024

سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی ایوان میں نعرے بازی

قائدِ ایوان کے انتخاب سے قبل سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) کے ارکان نعرے بازی کر رہے ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے عمران خان کے پوسٹرز اُٹھا رکھے ہیں۔ سابق وزیرِ عظم نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری، آصف زرداری سمیت دیگر رہنما بھی ایوان میں موجود ہیں۔

12:16 3.3.2024

جمعیت علمائے اسلام (ف) کا وزیرِ اعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے وزیرِ اعظم کے انتخاب کی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو شہباز شریف کی حمایت کے لیے منانے کی کوششیں کی تھیں جو ناکام رہی تھیں۔

12:10 3.3.2024

وزیرِ اعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع

نئے قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے شہباز شریف جب کہ سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) کے عمر ایوب مدِ مقابل ہیں۔

وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے شروع ہونا تھا، تاہم اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG