رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

17:38 21.10.2022

کسی جگہ پر 40، 50 مظاہرین سے زیادہ نہیں ہیں: رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ وہ فسادی ٹولے کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ عوام کے لیے مشکلات اور امن و امان کے مسائل پیدا کرنے سے باز رہیں۔

عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے بعد ہونے والے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وہ آئی جی پنجاب اور خیبرپختونخوا سے کہیں گے کہ وہ عوام کی مشکلات دُور کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر مظاہرین احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو سڑک کے ایک طرف ہو کر احتجاج کریں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان اور ان کے حواریوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ ابھی تک عمران خان سے کئی معاملات میں حساب لینا باقی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف فساد کے بجائے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر بے شک عدالت سے رُجوع کرے، یہ آپ کی سزا ہے، اس کی سزا لوگوں کو نہ دی جائے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ آپ کو کس نے کہا تھا کہ توشہ خانہ کے تحائف 'چوری' کر کے گھر لے جائیں۔

17:43 21.10.2022

عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہو گا: رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کے خلاف فوج داری مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اس کیس میں اب کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، سب کچھ سامنے ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ ریفرنس اور توہینِ عدالت کیس میں عمران خان ثابت شدہ مجرم ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ ریفرنس میں نہ تو عمران خان انکار کر سکتے ہیں اور نہ ہی اُنہوں نے انکار کیا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ القادر ٹرسٹ میں عمران خان نے قوم کو 50 ارب روپے کا 'ٹیکہ' لگایا، اس کا بھی حساب لیا جائے گا۔

18:33 21.10.2022

عمران خان کا ریکارڈڈ ویڈیو پیغام: عوام سے باہر نکلنے کی اپیل

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کے متوقع فیصلے کے دوران ایک ریکارڈڈ ویڈیو پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام اپنے حقوق اور حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلیں۔

عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کسی کو بھی پلیٹ میں آزادی نہیں ملتی، اس کے لیے جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔

18:46 21.10.2022

عمران خان کا قوم کے نام اہم پیغام رات ساڑھے آٹھ بجے جاری کیا جائے گا: فواد چوہدری

رہنما تحریکِ انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان جمعے کی شب ساڑھے آٹھ بجے قوم کے نام پیغام جاری کریں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG