رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

17:44 1.10.2022

تحریکِ انصاف کا استعفوں سے متعلق آڈیو لیکس کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان تحریکِ انصاف نے اپنے اراکینِ اسمبلی کے قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر وزیرِ اعظم اور وفاقی کابینہ کے اراکین کی مبینہ آڈیو لیکس کی سپریم کورٹ سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

یہ درخواست تحریکِ انصاف کی پہلے سے زیرِ التوا درخواستوں میں شامل کی گئی ہے جس میں سپریم کورٹ سے آڈیو لیکس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ کے اراکین نے تحریکِ انصاف کے استعفوں کے معاملے پرسازش کی، لہذٰا وہ فوج داری جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔

19:10 1.10.2022

مریم نواز کو اپنی ہی حکومت سے شکوہ، عمران خان کی عدم گرفتاری پر نالاں

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اُنہیں اپنی حکومت سے شکوہ ہے کہ عمران خان ابھی تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے کیوں نہیں ہیں۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی منظرِ عام پر آنے والی آڈیو سن کر احساس ہوتا ہے کہ ملک کے ساتھ کتنا بڑا کھیل کھیلا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ حیران ہیں کہ ابھی تک قانون کے ہاتھ عمران خان تک کیوں نہیں پہنچ سکے اور وہ آزاد کیوں گھوم رہے ہیں۔

19:15 1.10.2022

خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا کیس، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد میں ریلی کے دوران خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکانے کے الزام میں درج مقدمے میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں۔ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے سابق وزیرِ اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس مقدمے میں سے دہشت گردی کی دفعات ختم کر دی تھیں، تاہم دیگر دفعات برقرار تھیں جن پر عمران خان کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

14:23 2.10.2022

سفارتی مراسلے پر آڈیو لیک: حکومت کا عمران خان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے آڈیوز لیک کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے 30 ستمبر کو سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی سائفر (سفارت مراسلے) سے متعلق سامنے آنے والی مبینہ آڈیو پر کابینہ کمیٹی بنائی تھی جب کہ کابینہ کی اس کمیٹی نے یکم اکتوبر کے اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی تھی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے عمران خان کی حکومت کے وزرا اور سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سائفر سے متعلق آڈیوز لیک پر تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سے کرائی جائے گی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG