رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

18:00 27.9.2022

'میری آڈیو لیک میں ہیرے، جواہرات کی بات نہیں تھی'

اپنی آڈیو لیک میں مشینری منگوانے کے سوال پر شہباز شریف نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ رپورٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے میری آڈیو ریکارڈنگ میں ہیرے جواہرات کی بات سنی؟

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے اپنے پرنسپل سیکریٹری سے یہ نہیں کہا کہ مریم نواز کے داماد کا کام ہر حال میں کروں، بلکہ میں نے کہا کہ اُسے سمجھائیں گے کہ یہ نہیں ہو سکتا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر آڈیو لیک میں نے کوئی غیر قانونی کام کرنے کا کہا ہوتا تو پوری قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا۔

شہباز شریف نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی اپنی صاحبزادی سے ہونے والی آڈیو کال لیک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کال میں سابق خاتونِ اول کو پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھی دینے کی بات کی جا رہی تھی۔ لیکن میری آڈیو لیک میں ایسی کوئی بات نہیں ہے جس پر شور مچایا جا رہا ہے۔

09:05 28.9.2022

آڈیو لیکس: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

وزیر اعظم شہاز شریف، فائل فوٹو
وزیر اعظم شہاز شریف، فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس آج ہوگا جس میں آڈیو لیکس معاملے پر بات ہو گی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے جیو نیوز کے پروگرام 'آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہو گا۔

اجلاس میں وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ سمیت تینوں مسلح افواج کی قیادت اور حساس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

این ایس سی کے اجلاس میں وزیرِ اعظم آفس کی سیکیورٹی کے معاملات کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے گا۔

09:10 28.9.2022

سینیٹر اسحاق ڈار آج وفاقی وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

سینیٹر اسحاق ڈار ، فائل فوٹو
سینیٹر اسحاق ڈار ، فائل فوٹو

سینیٹر اسحاق ڈار بدھ کو ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران وفاقی وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

لگ بھگ پانچ برس کی خودساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس آنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما نے منگل کو ہی سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھایا تھا۔

اسحاق ڈار کی پاکستان آمد سے قبل ہی سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے پارٹی قیادت کو استعفیٰ پیش کر دیا تھا جسے باضابطہ طور پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منگل کو منظور کر لیا تھا۔

وزیرِ خزانہ کا قلم دان اب سینیٹر اسحاق ڈار کے پاس ہو گا جو ماضی میں دو مرتبہ اس عہدے پر رہ چکے ہیں جنہیں ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے اور مہنگائی میں کمی لانے کا چیلنج درپیش ہو گا۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں اسلام آباد کی ایک عدالت نے فرد جرم عائد کی تھی جس کے بعد وہ پاکستان چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

10:43 28.9.2022

سینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

صدرِ مملکت عارف علوی نے اسحاق ڈار سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG