رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

10:26 26.9.2022

پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹوں سمیت 6 اہلکار ہلاک

فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے میں حادثے میں اپنی جانیں کھونے والے فوجیوں کی تصویر جاری کی ہے۔ 26 ستمبر 2022
فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے میں حادثے میں اپنی جانیں کھونے والے فوجیوں کی تصویر جاری کی ہے۔ 26 ستمبر 2022

پاکستان بری فوج کا ہیلی کاپٹربلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں دو پائلٹوں سمیت چھ ا ہلکا ر ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا جو ضلع ہرنائی کے علاقے خوست کے قریب کر تباہ ہوا۔

واقعے میں ہلاک پائلٹوں کی شناخت میجر محمد منیب افضل اور میجر خرم شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جب کہ نائیک جلیل، صوبیدار عبداالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل ہیں۔

12:35 26.9.2022

'مفتاح اسماعیل مثالی تھے تو انہیں کیوں فارغ کیا گیا؟'

خیبر پختونخوا کے وزیرِ خزانہ تیمور خان جھگڑا نے وفاقی وزیرِ خزانہ کے استعفیٰ پر سوال اٹھا دیا ہے۔

تیمور جھگڑا نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اگر مفتاح اسماعیل اتنے کے مثالی وزیرِ خزانہ تھے تو انہیں فارغ کر کے ان کی جگہ اسحاق ڈار کو کیوں تبدیل کیا جا رہا ہے؟

13:03 26.9.2022

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان، روپے کی قدر میں اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کئی روز بعد 319 پوائنٹس کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے اور 100 انڈیکس 40 ہزار 939 کی سطح پر پہنچ گیا۔

پیر کے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5 روپے کی کمی دیکھی جاچکی ہے اور اس وقت مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر240 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں بھی ایک ڈالر کی قیمت میں دو روپے 65 پیسے کمی دیکھی گئی جس کے بعد دوپہر 12 بجے ڈالر کی قیمت 237 پاکستانی روپے نوٹ کی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اس وقت شدید مالی بحران سے گزر رہا ہے اور اس وقت ملکی کرنسی دنیا بھر میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں میں شامل ہے۔

دوسری جانب ملک کو جاری کھاتوں یعنی کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارے کا بھی سامنا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں یہ خسارہ ایک اعشاریہ 90 ارب ڈالر کو پہنچ چکا ہے۔

گزشتہ سال ہی ملک کو اپنی تاریخ کے دوسرے بڑے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی بنیادی وجہ 48 ارب ڈالر سے زائد کا تجارتی خسارہ تھا۔ اس کے باوجود کہ پاکستان نے اپنی تاریخ کا بلند ترین برآمدات (31 ارب ڈالر) کا ہدف حاصل کیا تھا۔

16:57 26.9.2022

’پاکستان پر کرپٹ لوگوں کو مسلط کیا گیا‘

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر کرپٹ لوگوں کو مسلط کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے خلاف بدعنوانی کے کیسز ختم کیے ہیں۔

لاہور میں تاجروں کے کنونشن سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں معیشت ترقی کر رہی تھی۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرونا وائرس کے بعد جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ نوکریاں پاکستان میں تخلیق ہوئیں۔

تقریب کے دوران ایک موقع پر بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی جس پر شرکا نے موبائل فونز میں موجود ٹارچ جلا کرروشنی کی البتہ کچھ دیرمیں بجلی بحال ہو گئی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کابینہ کے بیشتر ارکان ضمانت پر ہیں۔

مہنگائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لگتا ہے تاجروں کے لیے بھی ڈیزل مہنگا ہو گیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG