رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

18:32 14.9.2022

قومی اور صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو کرانے کا اعلان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے 16 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

بدھ کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 16 اکتوبر کو ہو گی۔

11:30 15.9.2022

بغاوت پر اُکسانے کا مقدمہ: شہباز گل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

شہباز گل کو عدالت لے جایا جا رہا ہے۔ فائل فوٹو
شہباز گل کو عدالت لے جایا جا رہا ہے۔ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد جمعرات کو پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض شہباز گل کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔
شہباز گل سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف ہیں اور ان پر فوج کے خلاف بیان دینے اور افسران کو بغاوت پر اکسانے کا الزام ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ تفتیش کے دوران شہباز گل کا کسی آرمڈ فورسز کے بندے سے رابطہ سامنے آیا ہے؟ جس پر پراسیکیوٹر نے نفی میں جواب دیا۔
چیف جسٹس نے پھر استفسار کیا کہ آپ بتائیں جرم کون سا بنتا ہے؟ اور کس بنیاد پر شہباز گل کو ضمانت نہ دی جائے؟
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گل پر سیکشن 131 کے تحت مقدمہ ہے اور انہوں نے اب تک اپنے زیرِ استعمال موبائل فون بھی نہیں دیا۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جب تک کسی ملزم کے خلاف ٹھوس مواد نہ ہو اسے ضمانت سے محروم نہیں کرنا چاہیے۔ آپ کارروائی ضرور کریں لیکن ٹھوس مواد تو سامنے لائیں۔
پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ شہباز گل کا ٹریک ریکارڈ دیکھیں وہ ایسی حرکت دوبارہ کر سکتے ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگر دوبارہ ایسی حرکت کرے تو ٹرائل کورٹ کو درخواست دی جا سکتی ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر بغاوت کے مقدمے کا سامنے کرنے والا کل بے قصور نکلا تو ازالہ کیسے ہو گا؟
عدالت نے بغاوت کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

16:25 15.9.2022

شہباز شریف کی ثمر قند میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان، روس تعلقات سمیت علاقائی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

پاکستانی وزیرِ اعظم نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں نے باہمی تعلقات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

18:41 15.9.2022

اگر مزید دیوار کے ساتھ لگایا گیا تو زیادہ دیر صبر نہیں کروں گا: عمران خان



پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے طاقت ور حلقوں کو سمجھایا تھا کہ اگر ملک میں سیاسی عدم استحکام ہوا تو ملک کی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔

جمعرات کی شام قوم سے اپنے خطاب میں سابق وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ اگر اُنہیں مزید دیوار کے ساتھ لگایا گیا تو وہ زیادہ صبر نہیں کریں گے اور عوام کو باہر نکلنے کی کال دیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اُن کے دورِ حکومت میں پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتیں کم تھیں، لیکن اب عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود موجودہ حکومت نے تیل کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم کے بقول ملک کے طاقت ور لوگوں کو سمجھایا تھا کہ اگر ملک میں سیاسی استحکام نہ رہا تو اس کا براہِ راست اثر ہماری معیشت پر اثر پڑے گا۔ سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین سے بھی کہا تھا کہ انہیں سمجھائیں کہ اس ٹولے کو ہم پر مسلط نہ کریں ورنہ بہت نقصان ہو گا۔

عمران خان بولے کہ آئی ایم ایف پروگرام ملنے کے باوجود پاکستانی روپے کی قدر مسلسل کم ہو رہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر کہتا ہوں کہ جلد از جلد شفاف انتخابات کرائے جائیں، کیوں کہ ملک پیچھے جا رہا ہے۔ لہذٰا پاکستان کو دلدل سے نکالنے کے لیے فوری الیکشن ضروری ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جتنی دیر یہ حکومت چل رہی ہے، اس سے ہماری جماعت کا گراف مسلسل اُوپر جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر اسی طرح ملک کا نظام چلتا رہا تو ملک میں انتشار پھیلے گا۔ الیکشن میں تاخیر کی گئی تو پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچے گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG