رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

11:31 14.9.2022

اسلام آباد ہائی کورٹ کے نوٹس پر لاپتا شخص ایک ہی روز میں مل گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے نوٹس کے بعد لاپتا ہونے والے نوجوان حسیب حمزہ ایک ہی روز میں مل گئے ہیں۔ پولیس نے بازیابی کے بعد حسیب کی تصویر بھی جاری کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حسیب حمزہ کو بدھ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا اور پیش نه کرنے کی صورت میں انٹیلی جنس بیورو(آئی بی) اور خفیہ ادارے انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سیکٹر کمانڈر کو طلب کیا تھا۔

تاہم عدالت میں سماعت سے قبل اسلام آباد پولیس نے بدھ کی صبح ایک ٹویٹ میں بتایا کہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے اغوا ہونے والے حسیب حمزہ گھر پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق حسیب کے والد نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی سپورٹ پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اسلام آباد کیپٹل پولیس کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔

12:21 14.9.2022

مغوی حسیب حمزہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے، سماعت کچھ دیر بعد

اغوا اور پھر عدالتی حکم کے بعد بازیاب ہونے والے شہری حسیب حمزہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

کورٹ رپورٹر اویس یوسف زئی نے بدھ کو ایک ویڈیو ٹویٹ کی ہے جس میں حسیب حمزہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اویس یوسف زئی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اب سے کچھ دیر بعد حسیب حمزہ کے اغوا کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

13:31 14.9.2022

مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کے لیے منظور، نیب کو نوٹس جاری

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے نیب کو 27 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رُکنی بینچ نے بدھ کو مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی۔

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ چوہدری شوگر ملز کیس کی انکوائری کے دوران 2018 میں مریم نواز کو گرفتار کیا۔ مریم نواز کی ضمانت قبل از گرفتاری لاہور ہائی کورٹ نے منظور کی، اس دوران سات کروڑ روپے اور پاسپورٹ عدالتِ عالیہ میں جمع کرایا گیا۔

مریم نواز کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ چار برس ہو گئے ہیں اور نیب نے کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا۔

چیف جسٹس امیر بھٹی نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلد ریفرنس کی سزا مشروط طور پر معطل کی گئی؟ امجد پرویز نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغیر کسی شرط کے سزا میرٹ پر معطل کر رکھی ہے. اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل یا بیرون ملک نقل و حرکت پر کوئی قدغن نہیں لگائی۔

امجد پرویز نے استدعا کی کہ مریم نواز چار سال بعد عدالت کے دروازے پر آئی ہیں، اس لیے عدالت ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم جاری کرے. عدالت نے امجد پرویز کے دلائل کے بعد نیب کو جواب کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

13:42 14.9.2022

خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا کیس، عمران خان مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش

تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے ہیں۔

جمعرات کو عمران خان پیشی کے لیے ایس ایس پی آفس پہنچے، جہاں جے آئی ٹی اُن سے سوالات کرے گی۔

عمران خان کو اس سے قبل تفتیش کے لیے جے آئی ٹی کی جانب سے طلب کیا گیا تھا، تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

عمران خان نے اپنے وکیل بابر اعوان کی جانب سے جے آئی ٹی کو تحریری بیان بھجوایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہو سکتے۔ تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے عمران خان کو ہدایت کی تھی کہ وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق عمران خان کو 21 سوالات پر مشتمل سوالنانہ دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں نکالی گئی ریلی میں آئی جی اسلام آباد اور خاتون جج زیبا چوہدری کا نام لے کر اُن پر تنقید کی تھی۔ ان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے الزامات پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG