رسائی کے لنکس

دلجیت دوسانجھ کا کینیڈا میں کانسرٹ؛ وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی انٹری


  • دلجیت دوسانجھ وہ پہلے پنجابی گلوکار بن گئے ہیں جن کے کینیڈا میں روجرز سینٹر میں کانسرٹ کے لیے تمام تر ٹکٹس فروخت ہوئے۔
  • دلجیت دوسانجھ ان دنوں کینیڈا میں اپنے کانسرٹ ٹور پر ہیں۔
  • دلجیت دوسانجھ کو ان کے شو سے قبل نیک خواہشات کا اظہار کرنے لیے راجرز سینٹر گیا تھا: کینیڈین وزیرِ اعظم

کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو ٹورونٹو میں بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ سے قبل ان کی حوصلہ افزائی کے لیے روجرز سینٹر پہنچے۔

دلجیت دوسانجھ ان دنوں کینیڈا میں اپنے کانسرٹ ٹور پر ہیں۔ اتوارکو ٹورونٹو کے روجرز سینٹر میں ان کا کانسرٹ ہوا جس کے تمام تر ٹکٹس فروخت ہو گئے تھے۔

دلجیت وہ پہلے پنجابی گلوکار بن گئے ہیں جن کے روجرز سینٹر میں کانسرٹ کے لیے تمام تر ٹکٹس فروخت ہو گئے۔

بھارتی اخبار 'انڈین ایکسپریس' کے مطابق کینیڈا کے روجرز سینٹر نامی اس اسٹیڈیم میں لگ بھگ 49 ہزار افراد بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلجیت دوسانجھ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دلجیت دوسانجھ کو ان کے شو سے قبل نیک خواہشات کا اظہار کرنے لیے راجرز سینٹر گئے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ "کینیڈا ایک عظیم ملک ہے جہاں پنجاب سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تاریخ رقم کرسکتا ہے۔ "

ٹروڈو نے کینیڈا میں مختلف نسلی پسِ منظر رکھنے والوں کی موجودگی کو قوم کی طاقت سے تشبیہ دی۔

دلجیت دوسانجھ اس سے قبل امریکہ کے معروف میوزک فیسٹیول کوچیلا میں بھی پرفارم کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے ایک کانسرٹ میں گلوکار ایڈ شرین کے ساتھ بھی پرفارم کیا تھا۔

دلجیت دوسانجھ کو آخری بار فلم 'جٹ اینڈ جولیٹ 3' اور 'امر سنگھ چمکیلا' میں دیکھا گیا تھا جسے خوب پسند کیا گیا تھا۔

'کرو' فلم کے لیے ان کا گانا 'نینا' بھی مشہور ہوا تھا۔

XS
SM
MD
LG