کنٹرول ٹاور نے ہیلی کاپٹر کو ہدایات کیوں نہیں دیں? صدر ٹرمپ کا سوشل میڈیا پر سوال
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی کے قریب مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کو خوف ناک قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کنٹرول ٹاور نے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کو احکامات کیوں نہیں دیے؟
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب حادثے کے کچھ دیر بعد صدر ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مسافر طیارہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے اپنے درست روٹ پر تھا اور ہیلی کاپٹر سیدھا طیارے کی جانب بڑھ رہا تھا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق یہ بالکل کلیئر رات تھی اور طیارے کی لائٹس بھی جل رہی تھیں تو ہیلی کاپٹر اوپر یا نیچے یا دائیں بائیں کیوں نہیں ہوا؟
مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کا نقشہ
امریکہ میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے مقام اور جائے حادثہ سے ایئرپورٹ کی دوری کو نقشے کی مدد سے سمجھا جا سکتا ہے۔
ریاست کنساس سے آنے والے مسافر طیارے کو واشنگٹن کے قریب رونلڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔
ایئرپورٹ سے کچھ فاصلے پر دریائے پوٹومک کے اوپر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم ہوا اور دونوں دریا میں گر گئے۔
سرد موسم کے سبب امدادی کارروائیوں میں مشکلات
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب بدھ کی شب پیش آنے والے طیارہ حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ شدید سرد موسم کے سبب امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
واشنگٹن ڈی سی میں طیارہ حادثہ؛ ریسکیو آپریشن کے لائیو مناظر