رسائی کے لنکس

بیرون ملک سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پہلی فلم ’پی کے‘


جی ہاں۔۔ ریلیز کے پانچ مہینے بعد” پی کے“ 210 کروڑ روپے کما کر انٹرنیشنل مارکیٹ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پہلی بالی وڈ فلم بن گئی ہے۔

عامرخان کی بلاک بسٹر فلم ”پی کے“ کا جادو اب بھی سرچڑھ کر بول رہا ہے۔ اب اس فلم نے ایک اور اعزاز نہایت دھوم دھام سے اپنے نام کرلیا اور وہ اعزاز ہے انٹرنیشنل مارکیٹ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے کا۔

جی ہاں۔۔ ریلیز کے پانچ مہینے بعد” پی کے“ 210 کروڑ روپے کما کر انٹرنیشنل مارکیٹ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پہلی بالی وڈ فلم بن گئی ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کے لئے ”پی کے“ نے عامرخان کی پچھلی فلم’ ’دھوم 3“ کو مات دی جس نے اوورسیز مارکیٹ سے 170 کروڑ روپے کمائے تھے۔

”منا بھائی۔۔“ جیسی کلاسک فلم کے ڈائریکٹر راج کمارہیرانی کی ڈائریکشن میں بننے والی عامرخان، انوشکا شرما ،سنجے دت اور سوشانت سنگھ راجپوت کی اداکاری سے سجی ”پی کے“ گزشتہ سال 19دسمبر کو روایتی اوورسیز مارکیٹس امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات کی مجموعی طور پر 844 اسکرینز پر ریلیز ہوئی تھی جبکہ اسے بھارت میں 4000 اسکرینز پر پیش کیا گیا۔

فلم ”پی کے“ 22 مئی کو چین کے 3500 سے زائد سینما گھروں میں ریلیز ہوئی اور وہاں بھی اس نے کامیابی کے جھنڈے گاڑنے میں دیر نہیں لگائی۔ اوپننگ ویک اینڈ پر ”پی کے“ نے 34 کروڑ روپے کما کرچینی باکس آفس پرسب سے زیادہ بزنس کرنے والی بالی وڈ فلم کا نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ چین کے بعد ’پی کے‘ اب جاپان اور جنوبی کوریا میں بھی ریلیز کی جائے گی۔

ویب سائٹ ’بزنس اسٹینڈرڈز‘ کے مطابق راج کمار ہیرانی کے ساتھ فلم کی شریک پروڈیوسر اور ورلڈ وائیڈ ڈسٹری بیوٹر ادارے یوٹی وی کی امریتا پانڈے کا کہنا ہے کہ چین میں ملنے والا رسپانس زبردست ہے۔ عامرخان ،وندوونود چوپڑہ اور راج کمار ہیرانی نے پروموشن ٹیم کے ساتھ چین کے مختلف شہروں میں فلم کی مارکیٹنگ کی اور اس کا نتیجہ فلم کی شاندار کامیابی کی صورت میں ملا۔ یہ ’پی کے‘ سے وابستہ ہرشخص کے لئے فخر کا لمحہ ہے۔

XS
SM
MD
LG