رسائی کے لنکس

دنیا کے مہنگے ترین ہیرے کی لندن میں نمائش


پنک سٹار نامی یہ ہیرا ’59.6 قراط‘ کا ہے اور اس نوعیت کا اب تک یہ سب سے بڑا ہیرا ہے۔

دنیا کا سب سے مہنگا ہیرا نمائش کے لیے لندن میں رکھ دیا گیا اور اس کی فروخت کے لیے نیلامی آئندہ ماہ ہو گی۔

توقع کی جا رہی ہے کہ اس ہیرے کی قیمت چھ کروڑ ڈالر ہو گی۔

پنک سٹار نامی یہ ہیرا ’59.6 قراط‘ کا ہے اور اس نوعیت کا اب تک یہ سب سے بڑا ہیرا ہے۔

یہ گلابی ہیرا 13نومبر کو جنیوا میں فروخت کیا جائے گا۔

یورپ اور مشرق وسطیٰ میں سوتھیبیز جیولرز ڈویژن کے چیئرمین ڈیوڈ بینٹ نے کہا کہ یہ اپنی قسم کا انتہائی نایاب ہیرا ہے۔

اس سے قبل سوتھیبیز جیولرز نے رواں سال اکتوبر میں سفید ہیرا دو کروڑ اسی لاکھ ڈالر جب کہ نیلا ہیرا ایک کروڑ نوے لاکھ میں فروخت کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG