رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی طیارہ حادثہ: چھ روز بعد بلیک باکس مل گیا

لاہور سے آنے والے طیارے میں عملے کے آٹھ ارکان سمیت 99 افراد سوار تھے جن میں سے صرف دو لوگ ہی زندہ بچ سکے۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ حادثے کی ابتدائی تحقیقات تین ماہ میں مکمل ہوں گی۔

  • پاکستان انٹرنیشنل کی پرواز پی کے 8303 لاہور سے کراچی آرہی تھی۔
  • طیارے میں عملے کے آٹھ ارکان سمیت 99 افراد سوار تھے۔
  • پائلٹ نے دو بار لینڈنگ کی کوشش کی لیکن طیارہ آبادی پر گرگیا۔
  • طیارے میں سوار دو افراد زندہ بچ گئے جن میں پنجاب بینک کے صدر ظفر مسعود شامل ہیں۔
  • حادثے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
  • وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ مکانات اور گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔
  • میتوں کی تدفین کے لیے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
  • لاہور سے ڈی این اے ماہرین کی خصوصی ٹیم بھی کراچی پہنچ گئی ہے۔
  • واقعے کے چھ روز بعد طیارے کا بلیک باکس ملبے کے نیچے سے مل گیا۔

کراچی میں طیارہ حادثے کے مقام کی تصاویر

حادثے کے عینی شاہدین کی گفتگو

سانحے کی فوری تحقیقات کروائی جائے گی، وزیراعظم عمران خان

کراچی طیارہ حادثے پر عالمی رہنماؤں کا اظہار غم

کراچی میں جمعہ کو طیارے کے حادثے پر عالمی رہنماؤں نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور پاکستانی عوام سے تعزیت کی ہے۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اس صبح پاکستان سے آنے والی خبر رنجیدہ کردینے والی ہے۔ وہ دکھ کی اس گھڑی میں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو اس حادثے سے متاثر ہوئے ہیں۔ آپ کینیڈا کے لوگوں کی دعاؤں میں شامل ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام اور حکومت کو پرخلوص تعزیت پیش کرتے ہیں۔ غم کے اس موقع پر افغان آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اسلام آباد میں چینی سفارت خانے نے بھی اس سے ملتا جلتا بیان جاری کیا اور کہا کہ انھوں نے بھاری دل کے ساتھ کراچی میں طیارہ حادثے کی خبر سنی۔ دکھ کے اس موقع پر ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئیٹ پر لکھا کہ وہ پاکستان میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانیں ضائع ہونے پر انتہائی غمزدہ ہیں اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انھوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ولادی میر پوتن نے پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کو تعزیت کا پیغام ارسال کیا۔ اسلام آباد میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے ٹوئیٹ کیا کہ انھیں کراچی میں طیارہ کے سانحے پر دکھ ہوا ہے اور وہ متاثرین کے اہلخانہ اور دوستوں کے لیے دعاگو ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG