رسائی کے لنکس

ماحولیاتی تبدیلی کے باعث غذائی قلت کا اندیشہ


ماحولیاتی تبدیلی کے باعث غذائی قلت کا اندیشہ
ماحولیاتی تبدیلی کے باعث غذائی قلت کا اندیشہ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے متنبہ کیا ہے کہ اگر اقوام عالم نے ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات نا کیے تو پیسیفک خطے میں پسماندہ ترین لوگوں کو مزید بھوک اور غذائی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔

منگل کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے باعث یہ خطہ پہلے ہی ساحلی کٹاؤ، سیلابوں، خشک سالی اور طوفانوں سے متاثر ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان تبدیلیوں کی وجہ سے زرعی پیداوار میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پیسیفک ریاستوں میں اروی اور شکرقندی جیسی سبزیاں اُگانے پر زور دیا ہے کیوں کہ ان کی نشو نما پر موسمی حالات اثر انداز نہیں ہوتے۔

بینک کا کہنا ہے کہ محولیاتی تبدیلیوں کے ممکنہ اثرات کو قومی سطح پر کی جانے والی منصوبہ بندی، مثلاً ساحلی علاقوں میں ترقیاتی عمل اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، میں بھی مدِ نظر رکھنا چاہیئے۔

XS
SM
MD
LG