رسائی کے لنکس

فلاڈیلفیا: پوپ کی تارکینِ وطن کو عقیدے سے جڑے رہنے کی تلقین


امریکہ کی کیتھولک چرچ ہمیشہ قوم کے پناہ گزینوں کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے۔ وہ ملک میں موجود ایک کروڑ 10 لاکھ غیرقانونی تارکین وطن کو عام معافی دینے کی حامی رہی ہے۔ لاطینی امریکہ اور ایشیا اور افریقہ سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کی طرح، سارے ہی ملک بھر کی قوت اور ترقی میں اضافے کا باعث بنے ہیں

پوپ فرینسس نے ہفتے کے دِن امریکہ کے اُس شہر میں وقت گزارا جہاں ملک کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ اُنھوں نے ملک کے اِمی گرینٹس، خصوصی طور پر کیتھولک ہسپانوی آبادی سے مخاطب ہو کر کہا کہ یکجہتی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو عقیدے پر عمل پیرا ہو کر سر کریں۔

فلاڈیلفیا میں دو روزہ قیام کے دوران ایک کلیدی خطاب میں، پوپ فرینسس نے ہسپانوی زبان میں خطاب کیا، جس کے لیے اسٹیج کو ’آزادی ہال‘ کی یادگار کے سامنے لگایا گیا تھا۔ اُنھوں نے امریکہ پہنچنے کی کوششوں کے دوران تارکین وطن کو درپیش آنے والی ’بڑی ذاتی قیمت چکانے کا ذکر کیا‘۔

اُنھوں نے مختلف النوع آبادی پر مشتمل مجمعے سے خطاب میں کہا کہ ’آپ کو درپیش چیلنج یا مشکلات سے حوصلہ نہیں ہارنا چاہیئے‘۔

بقول اُن کے، ’میں آپ سے کہوں کا کہ یہ نہ بھولیں کہ آپ کی طرح آپ سے قبل آنے والوں نےآپ کے لیے اِس نئے ملک کو بہت سے تحائف دیے۔ آپ کو اپنی روایات پر کبھی پشیمان ہونے کی ضرورت نہیں۔۔۔۔‘

امریکہ کی کیتھولک چرچ ہمیشہ قوم کے پناہ گزینوں کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے۔ وہ ملک میں موجود ایک کروڑ 10 لاکھ غیرقانونی تارکین وطن کو عام معافی دینے کی حامی رہی ہے۔ لاطینی امریکہ اور ایشیا اور افریقہ سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کی طرح، سب ملک بھر کی قوت اور ترقی میں اضافے کا باعث بنے ہیں۔

پوپ فرینسس نے ایک اور دِن فلاڈیلفیا میں گزارا؛ جہاں اُنھوں نے ’خاندان‘ کے اہم ادارے پر پورا دھیان مرتکز رکھا، جسے ویٹیکن کیتھولک کلیسا کے روحانی سربراہ کے دورہٴامریکہ کو ’تاریخی اور اہم تقریب میں شرکت‘ قرار دیتا ہے۔

واشنگٹن اور نیو یارک میں دنیا کے طاقتور ترین سربراہان سے اپنے خطاب کے دوران پوپ نے ماحولیات کے تحفظ اور غربت کے خاتمے پر زور دیا۔ پوپ نے ’ورلڈ میٹنگ آف فیملیز‘ سے خطاب کیا، جو خاندان اور دیگر سماجی معاملات کو پروان چڑھانے سے متعلق بین الاقوامی اجلاس کا درجہ رکھتا ہے۔

کلیسا ہر تین برس بعد ایسے اجلاسوں کا انعقاد کیا کرتا ہے، اور اس سال امریکہ میں اس سلسلے میں ہونے والی یہ پہلی کانفرنس تھی۔
یہ اجلاس ایسے وقت ہوا جب کئی سماجی تبدیلیاں نمودار ہو رہی ہیں، جن میں امریکہ اور متعدد دیگر ملکوں میں ہم جنس پرستی کی شادی کو قبولیت کا درجہ دیے جانے کا معاملہ اور طویل مدت سے جاری روایتی مذہبی تعلیمات اور عقائد دباؤ میں آنے کا معاملہ شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG