بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں دو سال کی سیاسی اور کووڈ 19 سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے بعد معمولاتِ زندگی آہستہ آہستہ بحال ہو رہے ہیں۔ رمضان مبارک کے آغاز کے ساتھ ہی گلی محلوں کو روشن کر دیا گیا ہے۔ لوگ مساجد میں عبادات کے لیے آرہے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کی شرط پر شہریوں کو مساجد میں آنے کی اجازت ہے۔ سری نگر میں رمضان کی مناسبت سے فوڈ اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں جہاں مختلف اقسام کے کھانوں کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
بھارتی کشمیر میں رمضان کے رنگ

1
بھارتی کشمیر میں لگ بھگ دو برس بعد زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔ شہری رواں برس مقدس مہینے رمضان میں بازاروں کا رخ کر رہے ہیں۔

2
بھارتی کشمیر میں لگ بھگ دو سال سے مختلف پابندیاں عائد تھیں جس کی وجہ سے عوامی اجتماعات پر پابندی تھی۔

3
بھارت نے پانچ اگست 2019 کو کشمیر کو حاصل نیم خودمختار حیثیت کو ختم کر دیا تھا جس کے بعد حکومت نے عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی تھی۔ بعدازاں کرونا کی وجہ سے پابندیاں برقرار رہیں۔ لیکن اب شہری کرونا احتیاط کے ساتھ مساجد میں عبادت کر سکتے ہیں۔

4
انتظامیہ نے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ہدایات کی ہیں جس کی روشنی میں مساجد میں سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے نماز کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔