بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں دو سال کی سیاسی اور کووڈ 19 سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے بعد معمولاتِ زندگی آہستہ آہستہ بحال ہو رہے ہیں۔ رمضان مبارک کے آغاز کے ساتھ ہی گلی محلوں کو روشن کر دیا گیا ہے۔ لوگ مساجد میں عبادات کے لیے آرہے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کی شرط پر شہریوں کو مساجد میں آنے کی اجازت ہے۔ سری نگر میں رمضان کی مناسبت سے فوڈ اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں جہاں مختلف اقسام کے کھانوں کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
بھارتی کشمیر میں رمضان کے رنگ

5
رمضان میں سحری اور افطار کے وقت مختلف اشیا کا استعمال کیا جاتا ہے۔

6
بھارتی کشمیر میں ہر طرف رمضان کی رونقیں نظر آرہی ہیں اور شہری افطار کے لیے سامان خرید رہے ہیں۔

7
بھارتی کشمیر میں عالمی وبا کی احتیاط کے پیشِ نظر کھلی فضا میں عبادات کی جا رہی ہیں جس میں سماجی دوری کو بھی مدِ نظر رکھا گیا ہے۔

8
شہری بڑی تعداد میں عبادات کرتے نظر آ رہے ہیں۔