رسائی کے لنکس

بالی وڈ کے ’پٹھان‘ کی ریکارڈ اوپننگ، کے جی ایف ٹو اور باہو بلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا


پٹھان کی ریلیز سے قبل اس کے پانچ لاکھ 63 سے زائد ٹکٹس فروخت ہوئے تھے۔ اور جب فلم ریلیز ہوئی تو بھارتی سنیما گھروں میں ہاؤس فل رہا۔
پٹھان کی ریلیز سے قبل اس کے پانچ لاکھ 63 سے زائد ٹکٹس فروخت ہوئے تھے۔ اور جب فلم ریلیز ہوئی تو بھارتی سنیما گھروں میں ہاؤس فل رہا۔

بھارت کے مشہور اداکار اور بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' ریلیز ہونے کے ساتھ ہی چھا گئی ہے۔ فلم نے پہلے روز ریکارڈ بزنس کر کے معروف ہندی اور ساؤتھ فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پٹھان کی ریلیز سے قبل اس کے پانچ لاکھ 63 سے زائد ٹکٹس فروخت ہوئے تھے اور جب فلم ریلیز ہوئی تو بھارتی سنیما گھروں میں ہاؤس فل رہا۔

باکس آفس ورلڈ وائیڈ کے مطابق فلم کو دنیا بھر میں لگ بھگ 2200 اسکرینز جب کہ بھارت میں ساڑھے پانچ ہزار سینما گھروں میں پیش کیا گیا۔

فلم دیکھنے والوں کی تعداد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس کہ مڈ نائٹ شوز بھی ہو رہے ہیں۔

پٹھان نے پہلے روز بھارت سے 54 کروڑ 25 لاکھ روپے کا بزنس کیا جو اوپننگ بزنس کے اعتبار سے بھارتی فلموں کا اب تک کا ریکارڈ بزنس ہے۔

شاہ رخ خان کی فلم بھارتی فلموں کی اُس فہرست میں ٹاپ ون پوزیشن پر ہے جنہوں نے ریلیز کے پہلے روز سب سے زیادہ بزنس کیا۔

باکس آفس ورلڈ وائیڈ کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس فہرست میں 'پٹھان' کے بعد ساؤتھ انڈین فلم 'کے جی ایف ٹو' ہے جس نے ریلیز کے پہلے روز 53 کروڑ 95 لاکھ روپے کا بزنس کیا تھا۔

اوپننگ ڈے پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بھارتی فلموں میں تیسرا نمبر رہیتک روشن اور ٹائیگر شروف کی فلم 'وار' ہے جس نے ریلیز کے پہلے روز 53 کروڑ 35 لاکھ روپے کا بزنس کیا تھا۔

اس فہرست میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر 'ٹھگس آف ہندوستان' اور 'ہیپی نیو ایئر' کا ہے جس نے پہلے روز بالتریب52 کروڑ 25 لاکھ اوت 44 کروڑ 97 لاکھ روپے کمائے۔

ساؤتھ انڈین بلاک بسٹر فلم 'باہو بلی ٹو' چھٹے نمبر پر ہے جس نے ریلیز کے پہلے روز 41 کروڑ روپے کمائے تھے۔

'پٹھان' نے امریکہ سے پہلے روز 10 لاکھ ڈالر جب کہ آسٹریلیا سے چھ لاکھ ڈالرز کا کاروبار کیا۔

شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' بھارت کے ری پبلک ڈے سے ایک روز قبل سنیما گھروں کی زینت بنی ہے۔ ری پبلک ڈے 'پٹھان' کی ریلیز کا دوسرا دن ہوگا جس پر مزید کاروبار کی توقع کی جا رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG