رسائی کے لنکس

سیلف میڈ ہوں، عمیمہ ملک


شوبز میں مقابلہ اتنا سخت ہے کہ کوئی کسی کو آگے بڑھنے نہیں دیتا۔کچھ سال پہلے تک تو مواقع بھی کم ملتے تھے لیکن اب رفتہ رفتہ لوگ سمجھتے جا رہے ہیں اور ایک صحت مند فضا بن رہی ہے۔

شوبز کی چمکتی ،دمکتی اور پرکشش دنیا میں اپنے بل بوتے پر نام بنانا بہت مشکل کام ہے اور یہ وہ کٹھن راستہ ہے جس پر اچھے اچھے ہمت ہار جاتے ہیں لیکن جو سفر جاری رکھتے ہیں شہرت، کامیابی اور دولت ان کے قدم چومتی ہے ۔ ماڈل اور اداکارہ عمیمہ ملک کا شمار بھی ایسی ہی سیلیبریٹیز میں ہوتا ہے جنھوں نے اپنے کام سے نام بنایا۔
چودہ سال کی عمر میں ماڈلنگ سے گلیمر ورلڈ میں قدم رکھنے والی عمیمہ ملک کا کہنا ہے کہ آج وہ جس مقام پر ہیں اس میں کسی کی مدد یا تعاون شامل نہیں رہا بلکہ یہ ان کی اپنی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔
عمیمہ ملک کا کہنا ہے ” شوبز میں مقابلہ اتنا سخت ہے کہ کوئی کسی کو آگے بڑھنے نہیں دیتا۔کچھ سال پہلے تک تو مواقع بھی کم ملتے تھے لیکن اب رفتہ رفتہ لوگ سمجھتے جا رہے ہیں اور ایک صحت مند فضا بن رہی ہے۔“
ایکسپریس ٹریبیون کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ” وہ ہرقدم پر سیکھ کر آگے بڑھی ہیں اور اس بات پر انہیں فخر ہے۔“
عمیمہ صرف ماڈلنگ اور اداکارہ ہی نہیں۔ لکس ایوارڈز کی تقریب کامیابی سے ہوسٹ کرکے عمیمہ نے اپنا ملٹی ٹیلنڈڈ ہونا بھی ثابت کیا۔ ان کا کہنا تھا اس قسم کے ایوارڈز ہونے چاہئیں ۔ یہ آرٹسٹ کے کام ساکھ کو بڑھاتے اور اس کی صلاحیتوں کا اعتراف ہوتے ہیں۔
عمیمہ نے ایکٹنگ کیرئیر کی شروعا ت 2009میں بننے والی ٹی وی سیریل ’عشق،جنون، دیوانگی‘ سے کی ۔ سیریل ہٹ ہوگئی اور عمیمہ کے کام کو لوگوں سے پذیرائی ملی۔ 2011عمیمہ کے لئے خوش قسمت ثابت ہوا جس میں مشہور ڈائریکٹر شعیب منصور کی بنائی فلم ’بول‘ میں عمیمہ کی بے ساختہ اداکاری نے انہیں شہرت او ر مقبولیت کے ساتویں آسمان پر پہنچا دیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بھارت کے فلم میکرز نے بھی عمیمہ کو فلمز آفر کرنا شروع کردیں۔
عمیمہ نے بالی وڈ کی فلم ’شیر‘ میں کام کیا جس میں سنجے د ت بھی تھے۔ اس فلم میں بھی عمیمہ کا کردار عام ڈگر کے کرداروں سے ہٹ کر تھا۔ اب میڈیا رپورٹس کے مطابق عمیمہ ملک نے بالی وڈاسٹار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’شاطر‘ سائن کر لی ہے اور وہ جلد ہی ودوونود چوپڑہ کی آنے والی فلم میں شرمن جوشی کی ہیروئن کے طور پر نظر آئیں گی۔
XS
SM
MD
LG